Categories: قومی

پرمبیر سنگھ غیر قانونی وصولی کیس میں تھانے پولیس کے سامنے پیش

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ممبئی، 26 نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرمبیر سنگھ  غیر قانونی وصولی کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں جمعہ کو تھانے میں پولیس افسران کے سامنے پیش ہوئے۔ تفتیش کے بعد پرمبیر سنگھ آج چاندیوال کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔  مفرور قرار دیئے جانے اور گرفتاری سے سپریم کورٹ کا تحفظ ملنے کے بعد جمعرات کو ممبئی پہنچے پرمبیر سنگھ     سے  ممبئی پولیس نے غیر قانونی وصولی کے ایک اور معاملے میں تقریباً سات گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پرمبیر سنگھ سمیت 29لوگوں پر کرکٹ سٹے باز ومل جالان نے رنگ داری وصولی کا الزام لگاتے ہوئے تھانے سٹی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کروایا تھا۔ اس معاملے میں تھانے پولیس نے پرمبیر سنگھ کے خلاف لک آؤٹ سرکلر جاری کیا تھا۔کرکٹ بکی ومل جالان نے تھانے نگر پولیس اسٹیشن میں پرمبیر سنگھ سمیت 29 لوگوں کے خلاف جبری وصولی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس معاملے میں تھانے پولیس نے پرمبیر سنگھ کے خلاف لک آؤٹ سرکلر جاری کیا تھا۔ تھانے ڈسٹرکٹ کورٹ نے پرمبیر سنگھ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا تھا۔ اسی وجہ سے پرمبیر سنگھ آج اپنے وکیل کے ساتھ تھانے پولیس کے سامنے پیش ہوئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تھانے پولس سے اس پوچھ گچھ کی تفصیلات نہیں مل سکیں، لیکن ذرائع نے بتایا کہ پرمبیر سنگھ صبح 10.30 بجے کے قریب اپنے وکیل کے ساتھ تھانے سٹی پولیس اسٹیشن پہنچے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولس اویناش امبورے تحقیقات کی نگرانی کے لیے پولیس اسٹیشن میں موجود تھے۔ پرمبیر سنگھ کے خلاف مہاراشٹر میں جبری وصولی کے پانچ مقدمات درج ہیں جن میں سے دو کیس تھانے میں درج ہیں۔ تھانے پولیس نے ان دونوں معاملات کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago