Urdu News

کسانوں کا احتجاج: راجستھان سے ملحقہ تمام سرحدیں سیل ، ٹول کئے بند

کسانوں کا احتجاج: راجستھان سے ملحقہ تمام سرحدیں سیل ، ٹول کئے بند

کسانوں کا احتجاج: راجستھان سے ملحقہ تمام سرحدیں سیل ، ٹول کئے بند

Farmers protest: All borders adjacent to Rajasthan sealed, toll closed

چنڈی گڑھ ، 12 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

مرکزی زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے مطالبے کو لے کر کسان تنظیموں کی جانب سے ملک بھر کے ٹول پلازہ کو ایک دن کے لیے پرچی فری کرنے فیصلہ لیا ہے۔

لہذا کسان تنظیموں کے اعلان کے پیش نظر ، ہریانہ حکومت کی جانب سے راجستھان سے ملحقہ تمام سرحدوں کو سیل کردیاگیا ہے اور ٹول پلازے بند کردیئے گئے ہیں۔ تمام ٹول پلازوں پر پولیس کی سخت سیکورٹی ہے۔

ٹول پلازوں پر پولیس کا سخت پہرہ، 3000 سے زائد ڈیوٹی مجسٹریٹ مقرر

کسان تنظیموں کی طرف سے جاری احتجاج کی حکمت عملی کے تحت تمام ٹول پلازوں کو ایک دن کے لیے پرچی فری کیا جائے گا۔ ہریانہ کے تمام ٹول پلازوں پرسیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور تین ہزار سے زائد ڈیوٹی مجسٹریٹ تعینات کیے گئے ہیں۔

کسان تنظیموں کے ذریعہ دہلی۔ جے پور ایکسپریس ۔وے

کسان تنظیموں کے ذریعہ دہلی۔ جے پور ایکسپریس ۔وے کو بھی جام کرنے کا انتباہ کیا گیا ہے۔ اس کے پیش نظر ، گروگرام میں دہلی-جے پور ایکسپریس وے پر سیکورٹی کے نظام کو سخت کردیا گیا ہے ، تاکہ کاشتکار یہاں جام کونہ لگا سکیں۔

ریواڑی کے دھاروہیڑا ، باول ، نارنول ، بھیوانی، نوح ، حصار اور سرسہ

وہیں ریواڑی کے دھاروہیڑا ، باول ، نارنول ، بھیوانی، نوح ، حصار اور سرسہ سے ملحقہ راجستھان کی تمام حدود کو بند کردیا گیا ہے۔ جیند میں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدتیہ دہیہ نے ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے تعزیرات ہند1973 کی دفعہ 22 (1) اور 23 (2) کے تحت دیئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ڈیوٹی مجسٹریٹ مقررکئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرس کی جانب سے نظم ونسق کو بنائے رکھنے کے لیے پولیس کو سخت ہدایات دی گئی ہیں اور ڈیوٹی مجسٹریٹس کی تعیناتی کی گئی ہے۔

Recommended