کسانوں کا احتجاج: این سی آر کو چھوڑ کر ہریانہ میں این ایچ آئی اور ریاستی شاہراہ کے ٹول پلازے ہوئے مفت

چنڈی گڑھ ، 12 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

زرعی قوانین کو رد کراے کو لے کر دہلی سرحدپر ڈٹے کسانوں کی جانب سے ہفتہ کے روز پر ملک بھر میں ٹول پلازوں کوپرچی فری یعنی مفت کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس اعلان کا آج ہریانہ میں بڑا اثر نظر آیا۔ کسانوں نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے سے لے کر اسٹیٹ ہائی وے تک ٹول پلازہ کو فری کر دیا ۔ریاست میں زیادہ تر ٹول پلازے دوپہر تک مفت تھے۔

این سی آر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات ،سی ایم سٹی کرنال مین گھرونڈا ٹول پر کسانوں نے رات میں ہی کر لیا تھا قبضہ

ایک یا دو ٹول پلازہ کسان فری نہیں کر وا پائے۔ جبکہ این ایچ آئی اور اسٹیٹ ہائی وے کے تمام ٹول پلازہ پر کسانوں نے قبضہ کر لیا اور گاڑیوں کی انٹری فری کر وائی ۔

زرعی قوانین پر مرکزی حکومت اور کسانوں کے مابین تعطل بڑھتا جارہا ہے۔ اگر کسان زرعی قوانین کو منسوخ کرنے پر بضد ہیں تو مرکزی حکومت ان قوانین میں ترمیم کرنے پر راضی ہوگئی ہے۔

لہذا ، کسانوں نے ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے ، تحریک کو تیز کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔ ٹول پلازہ کو ایک دن کے لیے فری کرکے حکمت عملی کا آغاز کیا گیا۔

ٹول فری کی شروعات سب سے پہلے کسانوں نے سی ایم سٹی کرنال سے کی ۔ این ایچ ۔ 44 کے بستاڑا واقع ٹول پر کسان جمعہ کی رات میں ہی قبضہ کر لیا اور گاڑیاں مفت انٹری کروائیں۔

کسانوں نے نائب وزیر اعلی دشینت چوٹالہ کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ اس کے بعد ، این ایچ-44 پر واقع شمبھو بارڈر کے فری ہونے کی معلومات ملی ۔

دو ٹول فری کے بعد ، کسانوں نے این ایچ 9 کا میڑٹول کھول دیا

دو ٹول فری کے بعد ، کسانوں نے این ایچ 9 کا میڑٹول کھول دیا۔ اس کے بعد کسان این ایچ 52 پر واقع باڑو پٹی ٹول پلازہ پر پہنچے۔ کسانوں نے حصار کے چاروں ٹول پلازہ فری کروایا ۔ ان میں چودھریواس ، باڑو پٹی ، سرسودا پچھپڑی اورلڑ ہریاں ٹول پلازہ شامل ہیں۔

جند میں ، کسانوں نے پنجاب سے متصل جند پٹیالہ روڈ پر کھٹکڑ ٹول پلازہ کھول دیا۔ سرسہ میں بھی ، کسانوں نے پبلک کے لیے ٹول فری کر دیا ۔

دوپہر تک ، بیشتر ٹول پلازہ کسانوں نے مفت کر دیئے تھے۔ کسانوں نے بھیوانی کے چرخی دادری روڈ پر واقع کتالنا ،پنچکولہ میں رڑکی نیشنل ہائی پر واقع ملک ماجرا روہتک میں ڈیگھل ،کرنال میں بستاڑا اور پیونت، پلول میں این ایچ ۔19میں گاوں تمسرا ٹول پلازہ پر دھرنا دے کر گاڑیوں کی آمد رفت شروع کروائی ۔