Categories: قومی

بابائے قوم مہاتما گاندھی: ملک اس دن کوفراموش نہیں کرسکتا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آج کے دورمیں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی معنویت کااندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے  کہ ان کی پیدائش کے 146 ویں سال اور قتل کے 67 ویں سال 2014 میں ان کی شخصیت کے ایک پہلوکو پورا ملک اپنا لیتا ہے۔  اگلے سال، 2015، گاندھی جی کی جنوبی افریقہ سے واپسی کے 100 سال پورے ہونے کی یاد میں، ملک کے وزیر اعظم نریندر بھائی مودی نے خراج عقیدت کے طور پر گاندھی جی کو پسند،صفائی کے لئے لوگوں سے اپیل کی اور دیکھتے ہی دیکھتے صفائی ایک مہم بن گئی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس کے  پہلے ہی عظیم مجاہدین آزادی میں سے سب سے اہم، ستیہ گرہی اور عدم تشدد کے علمبردارگاندھی جی کو جنوبی افریقہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ایک آئیڈیل کے طور پر اپنایا گیا۔ آج امریکہ سمیت 80 سے زائد ممالک میں موہن داس کرم چند گاندھی کے مجسمے نصب ہیں۔ گاندھی جی کے مجسمے کی نقاب کشائی 2000 میں اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے واشنگٹن میں امبیسی روڈپر ہندوستانی سفارت خانے کے سامنے کی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایسا قومی ہیرو اور عدم تشدد کا پجاری، تشدد کا نشانہ بن گیا۔ سال 1948 میں آج کے دن یعنی 30 جنوری کو  دہلی میں مہاتما گاندھی کوپرارتھنا کے لیے جاتے وقت ناتھورام گوڈسے نے گولی مار دی تھی جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں یہ داستان  ایک سیاہ باب کی مانند ہے کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس نے جس گاندھی کو بابائے قوم کہا  اور جسے پورے ملک نے آسانی سے اپنا لیا، وہ ایک اہل وطن کے ہاتھوں ہی مارا گیا۔ بابائے قوم کے قاتل پر ہزار لعنتیں  اوربابائے قوم کو خراج عقیدت۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago