Urdu News

بہار کانگریس میں ٹوٹ کا خوف

بہار کانگریس میں ٹوٹ کا خوف

سونیا گاندھی کے سامنےسبھی  ایم ایل اے کی ہوگی پریڈ 

پٹنہ ،22 جون (انڈیا نیرٹیو)

بہار میں سیاسی انتشار کے دوران کانگریس پوری طرح چوکس ہے دو دن پہلے بہار کانگریس کے انچارج بھکت چرن داس پٹنہ پہنچ گئے ہیں وہ رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں ،اس کے ساتھ ہی کانگریس کے تمام ممبران اسمبلی کی پریڈ صداقت آشرم یعنی  ریاستی کانگریس  دفتر میں ہوئی اس پریڈ کے انعقاد کے پیچھے کی وجہ یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں کانگریس میں مسلسل ٹوٹ کی خبریں آرہی ہیں ۔یہاں تک کہ یہ بات بھی زیر بحث ہے کہ مہا گٹھ بندھن ٹوٹ سکتا ہے اور کچھ لیڈران جے ڈی یو میں شامل ہوسکتے ہیں بہار کانگریس انچارج بھکت چرن داس نہ صرف ارکان اسمبلی سے رابطے میں ہیں بلکہ پارٹی کے بڑے رہنما بھی تمام ایم ایل اے سے رابطے قائم کررہے ہیں۔ دریں اثنا یہ خبریں بھی آرہی ہیں کہ اگلے تین چار دن میں تمام اراکین اسمبلی سونیا گاندھی کے سامنے پریڈ کریں گے، میڈیا سے گفتگو میں کانگریس انچارج نے کانگریس میں ٹوٹ کے امکان کو مسترد کیا ہے چراغ پاسوان کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔

 ذرائع کے مطابق ابھی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن اس ہفتے کسی بھی دن تمام اراکین اسمبلی کو دہلی بلایا جاسکتا ہے ۔ سونیا گاندھی ان سے مل سکتی ہیں اور پارٹی کو متحد رکھنے کا ایک منتر دے سکتی ہیں یہ میٹنگ 2 دن کی ہوگی اس میں پہلے دن ایم ایل اے ملیں گے اور دوسرے دن بہار کانگریس کے سینئر قائدین ملاقات کریں گے یہ معلومات خود بھکت چرن داس نے دی ہے ممبران اسمبلی کی رپورٹ لیتے ہوئے بہار انچارج بھکت چرن پیر کو دہلی روانہ ہوگئے، ایل جے پی میں ٹوٹ کے بعد کانگریس پوری طرح آگاہ ہوگئی ہے، بحث یہ تھی کہ کانگریس کے 13 ایم ایل اے جے ڈی یو قائدین کے ساتھ رابطے میں ہیں اور پارٹی کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہے اب کانگریس کے بڑے رہنما اپنے اراکین اسمبلی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ،وقتاً فوقتاً انہیں سونیا گاندھی کا پیغام بھی دیا جارہا ہے بہار میں سیاسی ہنگاموں کے بیچ کانگریس خود کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Recommended