Urdu News

ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر فلمس ڈویژن نے ایک آن لائن فیسٹول اوئسز آف ہوپ کا انعقاد کیا

عالمی یوم ماحولیات 2023 طرزِ زندگی برائے ماحولیات مشن کے ساتھ منایا جائے گا

   ماحولیات کا عالمی دن 5 جون 2021 کو منائے جارہا ہے جس کا موضوع ہے ایکو سسٹ کی بحالی، اس کا مقصد ہر ایک براعظم اور  ہر ایک بحراعظم میں ایکو سسٹم کی خرابی سے بچنا، روکنا اور اسے بدلنا ہے۔ اس سال کی تقریبات کے  کلیدی الفاظ ہیں ، تصور نو ، تشکیل نو، بحالی (ری امیجنگ، ری کیریئٹ، ری اسٹور) اسی جذبے کے ساتھ فلمس  ڈویژن  نےاس اہم موقع پر 5 او6 جون 2021 کو  ماحولیات سے متعلق  فلموں کے  ایک آن لائن فیسٹول  اوئسز آف ہوپ کا انعقاد کررہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/EFlyer-EngLMZV.jpg

 

اس دو روزہ فیسٹول میں  ایسی فلمیں دکھائی جائیں گی جو انسانوں اور قدرت کے  اٹوٹ رشتے کو بحال کرنے کے  مختلف طریقے بتاتے ہوئے  قدرت کے ساتھ بقائے باہمی  کے  تصور نو  اور ماحولیات کے احیا کے زوردار  پیغام دیتی ہیں۔ اسٹریمنگ فلمس ڈویشن کی ویب  سائٹ  اور یو ٹیوب چینل پر کی جائے گی۔

اس خصوصی گرین پیکج میں  شامل ہیں – دی جنگل مین لوئیا (21 منٹ/ فرح خاتون)، اس فلم میں   منی پور کے  چھوٹے سے پہاڑی علاقے کے  قدرت  سے محبت کرنے والے  لوئیا  نگامبا کی کہانی پیش کی گئی ہے۔6 برسوں سے لوئیا پہاڑ پر تنہا رہتے ہیں۔ انہوں نے  ایک گھنا جنگل تیار کیا ہے اور  مقامی آبادیوں کے لئے ایک ہرا بھرا  مقام تیار کیا ہے۔ یہ  کہانی انسان کے قدرت کے ساتھ تعلقات کے احیا اور  قدرت کے ساتھ پرامن بقائے باہمی  کا کلچر تیار کرنے کی ہے۔  لیونگ دی  نیچرل وے (76 منٹ / سنجیب پراسر)،  یہ کہانی ایک چھوٹے سے برہمپتر جزیرے پر رہے والے  مشنگ قبائل  اور کس طرح  آب و ہوا اور ماحولیات کےتبدیلی نے ان کی زندگی گزارنے کے روایتی طریقے کے سامنے مشکلات پیش ہیں،  اس کے بارے میں ہے۔ سالو مرادا تھیمکّا-  دی گرین کروسیڈر ( 43 منٹ / پی راجندرن)،  یہ فلم میں کرناٹک کے ایک ایسے  ماہرین ماحولیات  کے بارے میں ہے جس نے  اپنے آپ ہی تعلیم حاصل کی ہے کوئی رسمی تعلیم حاصل نہیں کی۔  سالو مرادا تھیمکا کو دنیا بھر میں ماہرین ماحولیات کے لئے  ایک رول ماڈل  جاتا ہے۔ انہوں نے  سڑکوں کےکنارےسینکڑوں پودے لگائے ہیں۔ کلائمیٹ چینج (14 منٹ/ پی ایلپّن)،  یہ فلم گلوبل وارمنگ اور آب و ہوا کی تبدیلی کے نقصانات کے بارے میں ہے۔ مائی سن نیو (15 منٹ / انگریزی/  ایس  شنموگناتھن)،  اس فلم میں  بہت واضح طور پر یہ دکھایا گیا  ہے کہ ایک پانچ سال کا لڑکا  قدرتی ماحول میں کیسے نشو ونما پاتا ہے۔ تمام جاندار وں کے ساتھ  کس طرح محبت کرتا ہے اور  دوسروں کے لئے  ایک مثال قائم کرتا ہے۔ پلاسٹک ورڈ (7 منٹ/ موسیقی/ پوشالی گانگولی)، یہ ایک انیمیشن فلم ہے جو کہ  مستقبل کے وسیع  ،بنجر اور  خوفناک   ماحول کو دکھاتی ہے۔ یہ ایسا منظر پیش کرتی ہےجو پلاسٹک کے کچرے سے بھرا ہوا ہے۔ یہ فلم انسانی زندگی اور ماحول پر پلاسٹک کے  خطرناک اثرات  کے بارے میں  خبر دار بھی کرتی ہے۔

Recommended