Urdu News

بالآخر 68 سال بعد ایئر انڈیا کی گھر واپسی، ٹاٹا گروپ کا ہوا ایئر انڈیا

بالآخر 68 سال بعد ایئر انڈیا کی گھر واپسی، ٹاٹا گروپ کا ہوا ایئر انڈیا

حکومت نے ٹاٹا کی بولی قبول کر لی، ٹاٹا گروپ کا ہوامہاراجہ 

نئی دہلی،یکم اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

68 سال بعد ایئر انڈیا دوبارہ ٹاٹا گروپ کا ہوگا، حکومت نے ٹاٹا سنز کی بولی قبول کرلی ہے۔ حکومت نے اس میں 100 فیصد حصہ فروخت کرنے کے لیے ٹینڈر طلب کیے تھے۔ اس کے ساتھ، حکومت ایئر انڈیا کی دوسری کمپنی ایئر انڈیا اسیٹس میں 50 فیصد حصص فروخت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ایئر انڈیا کی ریزرو قیمت 15 ہزار سے 20 ہزار کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ ٹاٹا گروپ نے اسپائس جیٹ کے چیئرمین اجے سنگھ کے مقابلے میں ایئر انڈیا کے لیے زیادہ بولی لگائی تھی۔ اس طرح ایئر انڈیا کی تقریباً   68 سال بعد  گھر واپسی ہوئی ہے۔ ایئر انڈیا کے لیے بولی لگانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2021 تھی۔ تب سے یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ ٹاٹا گروپ ایئر انڈیا خرید سکتا ہے۔

ٹاٹا نے 1932 میں ایئر انڈیا کا آغاز کیا

ایئر انڈیا کو ٹاٹا گروپ نے 1932 میں شروع کیا تھا۔ ٹاٹا گروپ کے جے آر ڈی ٹاٹا اس کے بانی تھے۔ جے آر ڈی ٹاٹا خود پائلٹ تھے۔ اس وقت اس کا نام ٹاٹا ایئر سروس تھا۔ سال 1938 تک، کمپنی نے اپنی گھریلو پروازیں شروع کر دی تھیں۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد اسے ایک سرکاری کمپنی بنا دی گئی۔ آزادی کے بعد حکومت نے اس میں 49 فیصد حصہ خریدا۔

قابل ذکر ہے کہ ایئر انڈیا کی ڈس انویسٹمنٹ کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل اور شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا شامل ہیں۔

Recommended