Urdu News

وزیر خزانہ نے مزدور تنظیموں کے نمائندوں سے بجٹ پر تبادلہ خیال کیا

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے 7ویں پری بجٹ میٹنگ میں مزدور تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ مالی سال 2023-24 کے بجٹ پر تبادلہ خیال کیا۔

نرملا سیتا رمن نے پیر کے روز  یہاں منعقدہ ساتویں پری بجٹ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مزدور تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ مالی سال 2023-24 کے بجٹ کے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے وزیر خزانہ کے سامنے اپنے مطالبات رکھے۔

اس سے قبل وزیر خزانہ سماجی شعبے کے نمائندوں، صنعتی دنی کے سربراہان اور انفراسٹرکچر اور موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین اور زراعت اور ایگرو پروسیسنگ انڈسٹری کے ماہرین سے بھی ملاقاتیں کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ کے ساتھ پری  بجٹ مشاورت کی ہے۔

پری بجٹ میٹنگ میںنرملا سیتارمن کے ساتھ مرکزی وزرائے مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری اور ڈاکٹر بھاگوت کشن راوکراڈ ،مالیاتی سکریٹری ٹی وی سوماناتھن، اقتصادی امور کے محکمے (ڈی ای اے ) کے سکریٹری اجے سیٹھ، وزارت خزانہ دیگر محکموں کے سکریٹری اور ڈی او آرسنجے ملہوترا اور چیف اکنامک ایڈوائزر اننت ناگیشورن اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔

آئندہ مالی سال کے سالانہ بجٹ کی تیاری کا باقاعدہ عمل 24 اکتوبر 2022 سے شروع ہو گیا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری 2023 کو پارلیمنٹ میں مالی سال 2023-24 کا سالانہ بجٹ پیش کریں گی۔

Recommended