Urdu News

وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے امریکہ –بھارت کلیدی شراکت داری فورم سے خطاب کیا

خزانے اور کارپوریٹ امورکی مرکزی وزیرمحترمہ نرملاسیتا رمن

 

 

نئی دہلی،24؍جون :خزانے اور کارپوریٹ امورکی مرکزی وزیرمحترمہ نرملاسیتا رمن نے آج ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ امریکہ –بھارت کلیدی شراکت داری فورم کے ذریعہ منعقد گلوبل انویسٹرس راؤنڈٹیبل میں شرکت کی ۔ جس میں ماسٹرکارڈ ، میٹ لائف ، پروڈینشیل ، ایئرپروڈکٹ ، ڈیل ، سافٹ بینک اور واربرگ پنکس سمیت سب سے بڑے غیرملکی سرمایہ کاروں نے شرکت کی ۔

اس میٹنگ میں سرمایہ کاروں کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ مرکزی وزیرخزانہ اوربھارت سرکارکے کچھ سینئرافسروں کو شامل کریں تا کہ جاری اصلاحات کی پالیسی کے رول کے بارے میں بات چیت ہوسکے اوراہم سرمایہ کاری مواقع پرتبادلہ خیال کیاجاسکے ۔ جس سے ہندوستان میں کاروبارکرنے کوزیادہ آسان بنایاجاسکے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019VOY.jpg

مرکزی وزیرخزانہ محترمہ سیتا رمن نے ہندوستان کی وسیع تراصلاحات سے متعلق ترقی اورسرمایہ کاری کے لئے ہندوستان کے مواقع پرتبادلہ خیال کیاجو غیرملکی سرکاروں کے لئے ایک پرکشش منزل کے طورپر ملک کی حیثیت  کو جاری رکھے گا ۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ مجموعی معاشی استحکام ،بنیادی ڈھانچے پرمبنی اقتصادی نمو کے مواقع ، مالی سیکٹرمیں اصلاحات اور عالمی سپلائی چین میں ایک مضبوط فریق کی حیثیت سے اپنا مقام حاصل کرنا کچھ ایسے طریقے ہیں جو ہندوستان کو ایک عالمی اقتصادی پاورہاؤس بننے کے لئے جاری رکھنے ہیں ۔ سرمایہ کاروں کو جن وسیع پیغامات سے آگاہ کیاگیا وہ حسب ذیل ہیں :

اے ۔ ملک میں کووڈ کے نئے انفیکشن میں خاطرخواہ کمی اور دوسری لہر کی تنزلی

بی ۔عالمی وباء کے دوران حکومت کی طرف سے کئے گئے مضبوط راحتی اوراصلاحی اقدامات

سی۔ حالیہ مہینوں میں معاشی بحالی کے لئے مسلسل مجموعی اقتصادی استحکام اورلچک روی کا اختیارکیاجانا

ڈی ۔ ہندوستان کوخودکفیل بنانے کا ویژن (آتم نربھربھارت )

ای ۔ بنیادی ڈھانچے پرمبنی اقتصادی نموپرکئے گئے اقدامات

ایف ۔ سرمایہ کاروں کے لئے کثیر شعبہ جاتی مواقع پیداکرنا

جی ۔ گذشتہ 6سال میں اصلاحات کے نفاذ کامضبوط ٹریک ریکارڈ

ایچ ۔ سرمایہ کاری کی منزل کی حیثیت سے ہندوستان کوفوائد

آئی ۔آب وہوا ، ای ایس جی اور پائیدارسرمایہ کاری میں سرمایہ کرنے کے مواقع

اپنے اختتامی کلمات میں محترمہ سیتا رمن نے ایک خود کفیل جدید بھارت کی تعمیر کے لئے ایک مجموعی ویژن کے ساتھ آگے بڑھنے کے بارے میں بات کی ۔ یہ ویژن ہیں ارادہ ، شمولیت ، سرمایہ کاری ، بنیادی ڈھانچہ اوراختراع ۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ ہندوستان امریکی سرمایہ کاروں کے  ساتھ  طویل مدتی  تعلقات کے تئیں عہد بستہ ہے اور وہ سال میں دومرتبہ میٹنگ کرنے کا ارادہ رکھتاہے ۔

اقتصادی امورکے سکریٹری جناب اجے سیٹھ نے بجٹ 2021کے وسیع موضوعات کو اجاگرکیااورکہا کس طرح تبدیلیاں دوررس بنائی گئی ہیں ۔

ماسٹرکارڈ کے سی ای اواجے بنگا نے کہاکہ  جب امریکہ اورہندوستان پرائیویٹ سیکٹرکے ساتھ  بہترین کارکردگی کے ساتھ مساویانہ طورپر باہم مل جل کام کریں گے اوربھارت میں –اوربھارت کے لئے ختراع اورترقی کا راستہ ہموارکریں گے توبہت بڑے پیمانے پرکامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔

جانسن کنٹرول کے چیئرمین اورسی ای او، جناب جارج اولیورنے کہاکہ ہم ہندوستان میں ترقی کے مواقع کے بارے میں بہت ہی پرجوش ہیں اور ہندوستان میں مزید وسعت چاہتے ہیں ، جو تیزی سے ابھرتی ہوئی ایک عالمی معاشی قوت ہے ۔ ہندوستان نے بہت زبردست ترقی ہے اورتوقع  ہے کہ وہ 2040تک اپنی توانائی کی مانگ کو دوگناکرسکے گااورہم اس ترقی کی داستان  کی پوری حمایت کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔

فرسٹ سولر کے، سی ای او ،جناب مارک وڈمرنے کہاکہ  ان کوششوں کو سراہاجاناچاہیئے جو ہندوستان میں خاص کر صنعتی پالیسی میں سرمایہ کاری کے مواقع  اورتجارتی رکاوٹوں کو دورکرنے کے لئے کی گئی ہیں ۔ انھوں نے ٹیکہ کاری اوراقتصادی ترقی کی بھی حوصلہ افزائی کی ۔

امریکہ –بھارت کلیدی شراکت داری فورم ایک غیرمنافع بخش تنظیم ہے جس کا اہم مقصد معاشی ترقی ، صنعت کاری ، روزگارکے  پیداکرکے اوراختراع کے شعبوں میں پالیسی کے ذریعہ ہندوستان –امریکہ کے درمیان باہمی اورکلیدی شراکت داری کو مستحکم کرناہے ۔

Recommended