Urdu News

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے ریاستی حکومتوں کو 47451 کروڑ روپے کے ٹیکس کی پیشگی قسط جاری کرنے کی اجازت دی

وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملاسیتارمن

 

 

نئی دہلی20، جنوری 2022

وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملاسیتارمن نے آج یہاں ریاستی حکومتوں کو 47541 کروڑ روپے کے ٹیکس کی پیشگی قسط جاری کرنے کی اجازت دے دی۔  یہ جنوری 2022 مہینے کے لیے باقاعدہ ادا کی جانے والی رقم کے علاوہ ہے، جسے آج جاری کیا گیا ہے۔

اس طرح ریاستوں کو کل 95082 کروڑ روپے حاصل ہوں گے، جو کہ ماہ جنوری 2022 کے دوران ان کی مختص رقم کا دوگنا ہے۔ ان رقوم کی ریاست وار تفصیل ضمیمہ میں دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت ہند نے ریاستوں کوٹیکس سے متعلق  47451 کروڑ روپے کی پہلی پیشگی قسط  22 نومبر 2021 کو جاری کردی تھی۔ آج جاری ہونے والی دوسری پیشگی قسط کی وجہ سے ریاستوں کو بجٹ کی رقم سے زیادہ ٹیکس کی وصولی کے 90082 کروڑ روپے اضافی حاصل ہوں گے، جو کہ جنوری 2022 تک جاری کیے جانے والے بجٹ سے زیادہ ہے۔

یہ بھی غور کرنے والی بات ہے کہ مالی سال 2021-22 میں جی ایس ٹی کے معاوضہ کے طور پر ریاستی حکومتوں کو ادا نہیں کی گئی رقم کے بدلے 1.5 لاکھ کروڑ روپے کی لون کی جو رقم باقی رہ گئی تھی، اسے اکتوبر 2021 کے آخر تک مکمل کردیا گیا تھا۔

یہ حکومت ہند کے ذریعے کیے گیے اس وعدے کے عین مطابق ہے جس کے تحت ریاستوں کو کووڈ-19 وبائی امراض کے تباہ کن اثرات کو دور کرنے کے لیے اپنی پونجی اور ترقیاتی اخراجات میں تیزی لانے کے لئے مدد فراہم کی جارہی ہے۔

Recommended