Urdu News

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے یورپی کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر مسٹر فرانز ٹمرمینس سے ملاقات کی

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن

 نئی دہلی۔ 22  اکتوبر      خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر ،محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں یورپی کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر مسٹر فرانس ٹمرمینس سے ملاقات کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MLSH.jpg

وزیر خزانہ نے تجارت اور ٹیکنالوجی ، آب و ہوا اور توانائی ، ڈیجیٹل تعاون ، پائیدار ترقی اور رابطے کی شراکت داری  سے متعلق مضبوط ہند – یورپی  یونین (ای یو) تعاون پر روشنی ڈالی۔

مسٹر فرانس ٹمر مینس نے آب و ہوا سے متعلق عمل میں ہندوستان کی قابل ستائش کامیابیوں اور 2030 تک 450 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کے عزم کی ستائش کی۔ انہوں نے اس ہدف کو کامیابی سے حاصل کرنے کے لیے سرمایہ کاری کو بروئے کار لانے میں یورپی یونین کے تعاون کی پیشکش کی۔

محترمہ سیتا رمن نے آب و ہوا سے متعلق عمل کو ہندوستان کی طرف سے دی گئی اعلی ترجیح پر زور دیا۔ انہوں نے یورپی یونین کو دعوت دی کہ وہ ماحول دوست ہائیڈروجن میں سرمایہ کاری کے ذریعہ  ہندوستان کے ساتھ شراکت کرے تاکہ دونوں فریقوں کے درمیان اس علاقے میں قدرتی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ دیگر شعبوں میں کوالیشن ڈیزاسٹر ریسیلینٹ انفراسٹرکچر (سی ڈی آر آئی)، پائیدار فنانس کے انٹرنیشنل پلیٹ فارم (آئی پی ایس ایف ) اور ایک سورج ، ایک دنیا، ایک گرڈ (او ایس او ڈبلیو او جی) کے اقدامات میں  ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان قریبی تعاون شامل ہے۔

Recommended