Urdu News

وزیرخزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا، حکومت پالیسی کویقینی بنانے کے لئے پرعزم ، صنعتی حلقہ آگے آئے اور زیادہ جوکھم اٹھائے

وزیر خزانہ نے واشنگٹن ڈی سی میں ترقیاتی کمیٹی (ڈی سی) کی میٹنگ میں شرکت کی

 

 
 

نئی دہلی، 24؍اگست:کنفیڈریشن اور انڈین انڈسٹریز (سی آئی آئی ) کے ذریعہ آج ممبئی میں منعقد ایک مباحثے کے دوران صنعتی حلقوں کے سربراہان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مالیات اورکارپوریٹ امور کی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا  سیتا رمن نے کہا کہ حکومت پالیسی کو یقینی بنانے کی سمت میں کام کرنے کے تئیں پرعزم ہے ۔ انھوں نے کہا، اسے یقینی بنانے کےلئے ریگولیٹرس کابھی رول اہم ہے اورحکومت اس اہم موضوع پر ان کے ساتھ بھی کام کررہی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1W4HK.jpg

بھارتی معیشت کے مستقبل سے متعلق رجحانوں اور شعبوں کو سہولت سے آراستہ کرنے کی حکومت کی خواہش کااظہارکرتے ہوئے وزیرخزانہ نے تسلیم کیا کہ مالی شعبے میں بنیادی تبدیلیاں ہورہی ہیں ،جنھیں سرکاری پالیسیوں کے ذریعہ سہل بنایاجاناچاہیئے ۔ معیشت رفتہ رفتہ بینکوں پر منحصرقرض ماڈل سے بازارپر زیادہ مبنی مالیاتی ماڈل کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ ایک بار ڈیولپمنٹ فائننس انسٹی ٹیوشن شروع ہوجانے پر یہ طویل مدت کے لئے قرض کی فراہمی شروع کردے گا ، جوابھی تک خاص طورسے بینکوں کے ذریعہ ہی کیاجاتاہے ۔ محترمہ سیتا رمن نے کہاکہ اس سے بینکوں کے درمیان مسابقت بڑھے گی اوران کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

وزیرخزانہ نے ‘بھارت کی اپنی اکویٹی پونجی بنانے ’ کے لئے حکومت اورصنعتی حلقے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پرزوردیا۔ محترمہ سیتارمن نے اس کی بھی شناخت کرنے پرزوردیاکہ کیسے ابھرتے شعبے اور اسٹارٹ اپس بھارت کے مستقبل کی تعمیر میں اپنا تعاون دے سکتے ہیں اورکیسے حکومت انھیں اس میں مدد فراہم کراسکتی ہے ۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ یہ حکومت سننے ، کام کرنے اورجواب دینے میں یقین رکھتی ہے اورہرممکن تعاون دے گی ۔

اسٹارٹ اپس کی جوکھم اٹھانے کی صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے صنعتی حلقے سے بھی آگے آنے اورجوکھم اٹھانے کی درخواست کی ۔ انھوں نے صنعتی حلقے کے سربراہان کو ہائی پاورٹیرف سمیت مسابقت سے متعلق امور اوربوجھل ریگولیٹری کمپلائنسز سے جڑے مسائل کا حل نکالنے کی یقین دہانی کرائی ۔

وزارت خزانہ میں ، خزانہ سکریٹری اور اخراجات کے سکریٹری ڈاکٹرٹی وی سومناتھن نے اپنے خطاب میں اس بات پرزوردیاکہ حکومت دولت پیداکرنے والوں پربھروسہ کرتی ہے ۔صنعتی حلقے کی تجاویز پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے ڈاکٹرسومناتھن نے بتایاکہ حکومت بینک گارنٹی کے متبادل کے طورپر بیمہ بانڈ لانے پرغورکررہی ہے ۔ عام طورپر ثالثی کی اپیل کئے جانے کے مسئلہ پر ڈاکٹرسومناتھن نے کہاکہ  اس برتاؤمیں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ ٹیکہ کاری کی رفتاربڑھنے پر ڈاکٹرسومناتھن نے کہاکہ حکومت خرید کے تعلق سے کافی سرگرم ہے ، یہاں تک کہ خریداری سے متعلق رہنمااصول  میں نرمی بھی کی گئی ہے ۔ سپلائی میں کچھ رکاوٹ تھی ، جسے جلد ہی درست کرلیاجائے گا ، کیونکہ اب نئے ٹیکے دستیاب ہیں ۔

وزارت خزانہ میں ریونیوسکریٹری جناب ترون بجاج نے کہاکہ ریونیومحکمہ اسٹارٹ  اپس کے ٹیکس سے متعلق مسائل پر کام کررہاہے اوراس پر صنعتی حلقے سے رائے مانگی گئی ہے ۔

اس سے پہلے ، مضبوط ریکوری کے لئے سی آئی آئی کی تجاویز کو مشترک کرتے ہوئے بھارتی صنعتی کنفیڈریشن کے صدرجناب ٹی وی نریندرن نے کہاکہ ترقی کی جڑوں کو مضبوط کرنے کے لئے مانگ میں تسلسل اہم ہے اورمانگ کا فوری ذریعہ سرکاری خرچ ہوناچاہیئے ۔ سرمایہ جاتی اخراجات کے لئے حکومت کے ذریعہ زوردیئے جانے کاخیرمقدم کرتے ہوئے جناب نریندرن نے خاص طورسے بنیادی ڈھانچے پر پرعزم سرمایہ جاتی اخراجات کو آگے بڑھانے کی سفارش کی اورکہاکہ پہلی سہ ماہی میں ریونیومیں دیکھے گئے اچھال نے اس کے لئے مالی مواقع  پیداکئے ہیں ۔

Recommended