Categories: قومی

انترکش۔ دیواس معاملہ پر وزیر خزانہ نے کانگریس کو نشانہ بنایا

سیتا رمن نے کہا، کانگریس حکومت نے وسائل کا غلط استعمال کیا

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ انترکش۔ دیواس سودے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے۔ اس فیصلے سے واضح ہے کہ کانگریس کے دور حکومت میں وسائل کا غلط استعمال کیا گیا تھا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ جب 2005 میں اس معاہدے پر دستخط ہوئے تھے تو مرکز میں متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی حکومت تھی۔

سیتا رمن نے یہ بات منگل کو یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ سیتا رمن نے کہا کہ اب کانگریس کو جواب دینا چاہئے کہ کابینہ کو اندھیرے میں کیسے رکھا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے انترکش۔ دیواس سودے پر نیشنل کمپنی لا ٹریبونل (این سی ایل ٹی) کے حکم کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل این سی ایل ٹی نے لیکویڈیشن آرڈر جاری کیا تھا۔ اس کے بعد دیواس نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ سپریم کورٹ نے این سی ایل ٹی کے حکم کو برقرار رکھا ہے۔

سیتا رمن نے کہا کہ پرائیویٹ پارٹیوں کو پرائمری ویو لینتھ، سیٹلائٹ یا سپیکٹرم بینڈ بیچنا اور نجی اداروں سے پیسہ کمانا کانگریس حکومت کا خاصہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ظاہر کرتا ہے کہ یو پی اے حکومت کس طرح غلط کاموں میں ملوث تھی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ انترکش دیواس معاہدہ قومی سلامتی کے خلاف ہے۔ اب کانگریس پارٹی کو بتانا چاہئے کہ ہندوستانی عوام کے ساتھ ایسا کیسے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے انترکش۔ دیواس معاملے پر ایک جامع حکم دیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سودے کو یو پی اے حکومت نے سال 2011 میں منسوخ کر دیا تھا جو کہ دھوکہ دہی کا سودا تھا۔ جب معاہدہ منسوخ ہو گیا تو دیواس بین الاقوامی ثالث (انٹر نیشنل ٹرائیبونل) کے پاس گئے۔ حکومت ہند نے ثالثی کے لئے کوئی تقرری نہیں کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 21 دنوں کے اندر ثالثی کے لئے تقرری کا کہا گیا تھا، لیکن یو پی اے حکومت نے کوئی تقرری نہیں کی۔ سیتارمن نے کہا کہ اس وقت کے وزیر مواصلات کپل سبل نے اس پر پریس کانفرنس کی تھی، لیکن ان کی طرف سے اس معاملے پر کابینہ کے نوٹ کا بھی ذکر نہیں کیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago