Categories: بھارت درشن

بھارت میں اب کوئی جناح پیدا نہیں ہوگا: رئیس خان پٹھان

سنٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین رئیس خان پٹھان نے گوکل پور کے شیو مندر میں پوجا کی

سنٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین رئیس خان پٹھان منگل  کے روز  پڑوسی گاوں گوکل پور پہنچے۔ انہوں نے وہاں مہابھارت عہد کے قدیم شیو مندر میں شیو لِنگ پر جلابھیشیک کیا۔ جونا اکھاڑہ کے مہنت اور مندر سنچالک دھیرج گری مہاراج سمیت دیگر روشن خیال دیہاتیوں نے روایتی طور پر رئیس خان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پٹھان نے کہا کہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھ میں محفوظ ہے۔ اب کوئی سیاسی خود غرضی کے لیے ہندو اور مسلم کے درمیان خلیج پیدا نہیں کر سکتا۔ ایسے لوگوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ اب ہندوستان میں کوئی جناح پیدا نہیں ہوگا۔

پٹھان نے بھگوان شنکر سے سب کی فلاح و بہبود اور ملک کے اتحاد و سالمیت اور لوگوں کو کورونا وبا سے بچانے کی دعا کی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کا پیغام ہے کہ ہندوستان پیار،محبت، پریم کا ملک ہے۔ یہی دنیا میں ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کی مضبوط پہچان ہے۔ مٹھی بھر لوگ مذہب کے نام پر لوگوں کو لڑاتے ہیں۔ مودی کے دور حکومت میں اس قسم کی سوچ اور نظریے کے لوگوں کو روکا گیا ہے۔

خاص طور پر اتر پردیش کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وہاں سے اس طرح کی نفرت پھیلانے والی طاقتیں ختم ہو گئی ہیں۔ یوپی میں یوگی حکومت نے مذہبی جنون پھیلانے والوں پر شکنجہ کسا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago