Urdu News

بینک ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پی این بی سمیت چھ یونٹوں پرکروڑوں کا جرمانہ

بینک ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پی این بی سمیت چھ یونٹوں پرکروڑوں کا جرمانہ

بینک ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پی این بی سمیت چھ یونٹوں پرکروڑوں کا جرمانہ

نئی دہلی / ممبئی ، 21 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی پر پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) ، سوڈیکسو اور فون پے سمیت 6 یونٹوں پر 5.78 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ان اکائیوں پر ریگولیٹری رہنما خطوط کی عدم تعمیل کرنے پر لین دین کے نظام ایکٹ 2007 کی دفعہ 30 کے تحت یہ جرمانے عائد کئے ہیں۔ پی این بی کے علاوہ ، باقی پانچ غیر بینک پری پیڈ ادائیگی (پی پی آئی) جاری کرنے والے یونٹ ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پی پی آئی دوستوں ، رشتہ داروں وغیرہ کے ساتھ سامان اور خدمات کی خریداری کے ساتھ پیسہ کے لین دین میں استعمال ہوتا ہے۔ آر بی آئی نے سوڈیکسو ایس وی سی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ ، موتھوٹ وہیکل اینڈ اسیٹ فنانس لمیٹڈ ، کوئیک سلور سولیوشنزپرائیویٹ لمیٹڈ ، فون پے پرائیویٹ لمیٹڈ ، دہلی میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ اور پنجاب نیشنل بینک پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

ریزرو بینک، سوڈیکسو پر 2 کروڑ روپے کاسب سے زیادہ جرمانہ عائد کیا ہے ،جبکہ پی این بی اوکوک سلور سولیوشنز پر1-1 کروڑکاجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔فون پے پر 1.39 کروڑ روپے اور موتھوٹ وہیکل اینڈاسیٹ فنانس پر 34.55 لاکھ روپے اور دہلی میٹرو ریل کارپوریشن پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Recommended