Urdu News

ٹریکٹرریلی تشدد معاملہ میں اب تک 22 ایف آئی آر درج

FIR-registered in the tractor rally violence case

نئی دہلی ،27جنوری (انڈیا نیرٹیو)

 دارالحکومت دہلی میں کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران شرپسندوں کی ہنگامہ آرائی اور تشدد کی وجہ سے دہلی کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پولیس نے متعدد مقامات پر پابندی اور نقل و حرکت محدودکردی ہے۔ پولیس نے کل ہوئے اس تشدد اور پتھراو معاملہ میں 22 ایف آئی آر درج کی ہے۔

دہلی ٹریفک پولیس نے ٹرانسپورٹ سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے جس میں لوگوں کو احتیاطی اقدام کے طور پر بند ہونے والے راستوں سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 دہلی ٹریفک پولیس نے ٹویٹ کیا کہ غازی پور پھول اور پھل منڈی ، این ایچ۔9 اور این ایچ 24 بند کردیا گیا ہے۔ مشورہ یہ بھی ہے کہ دہلی سے غازی آباد جانے کیلئے کڑکڑی موڑ ، شاہدرہ اور ڈی این ڈی کااستعمال کیاجائے۔ اس کے علاوہ منٹو روڈ سے کناٹ پلیس کا راستہ بھی بند کردیا گیا ہے۔

دہلی میٹرو کا کہنا ہے کہ ریڈ فورٹ میٹرو اسٹیشن سے کلیئرنس کی اجازت ہے لیکن یہاں سے داخلے کو روک دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی کی تمام لائنوں پر معمول کی خدمت بحال کردی گئی ہے۔

Recommended