Urdu News

چھپرہ  کے مانجھی میں چھٹھ گھاٹ پر فائرنگ ، خاتون سمیت 5زخمی

چھپرہ  کے مانجھی میں چھٹھ گھاٹ پر فائرنگ ، خاتون سمیت 5زخمی

چھپرہ  کے مانجھی میں چھٹھ گھاٹ پر فائرنگ ، خاتون سمیت 5زخمی

پٹنہ ، 21 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

بہار میں چھپرہ کے مانجھی تھانہ علاقہ کے مبارک پور چھٹھ گھاٹ پر اردھیہ دینے کے وقت فائرنگ سے افراتفری مچ گئی۔ گولی لگنے سے پانچ لوگ زخمی ہوگئے۔ اس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ تین لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ تینوں کو چھپرہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ گولی چلنے کا ویڈیو بھی وائرل ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے ایک مجرم نے چھٹھ گھاٹ پر انتہائی جوش وخروش میں فائرنگ کرنا شروع کردیا۔ کٹا جیسی دیکھ رہی غیر قانونی بندوق میں گولی بھرنے کے بعد جیسے ہی اوپر کیا گیا گولی چل گئی۔ بندوق کے ٹھیک سامنے آیا نوجوان گولی لگتے ہی زمین پر گر پڑا۔ اس کے ساتھ ہی چار دیگر لوگوں کو بھی گولی لگی ہے۔

زخمیوں ہریتک سنگھ ، گریجا دیوی اور سونو سنگھ کو چھپرہ ریفر کیا گیا ہے۔ گولو سنگھ اور سدھیر سنگھ کاعلاج ایکما میں ہورہا ہے۔ واقعے کے بعد گھاٹ پر بھگدڑ جیسی  حالت پیدا ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مانجھی تھانہ مبارک پور پہنچ  گئی۔ پولیس ملزم کو جلد پکڑنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔

فی الحال یہ پتہ لگایا جارہا ہےکہ مجرم اکیلے پہنچا تھا یا کنبہ کے ساتھ چھٹھ منانے آیا تھا۔ ایک مجرم کے اس طرح عوامی مقام پر بندوق لے کر پہنچنے سے پولس کے دعویٰ کی بھی پول کھل گئی ہے۔ بھیڑ بھاڑ والے مقام پر پولس کی بھی تعیناتی ہونی چاہیے تھی۔ لیکن بتایا جاتا ہے کہ آس پاس کوئی پولس اہلکار نہیں تھے۔

Recommended