نئی دہلی:03؍اگست2021:
مچھلی ایک خراب ہونے والی شے ہے، مچھلی پیداوار کی قیمت کا تعین بازار پر منحصر رہتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مانگ ، بازار میں مچھلی کی آمد، مچھلی کا سائز ، نسل ، قسم، موسم، رسائی ، کھپت پیٹرن اور خطے وغیرہ جیسے کئی اسباب پربھی یہ منحصر ہوتی ہے۔ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے محکمہ ماہی پروری نے قومی ماہی ترقیاتی بورڈ (این ایف ڈی بی)کے توسط سے مختلف بازاروں سے مختلف کاروباری نوعیت کی اہم مچھلی کی نسلوں کی قیمتوں کی تفصیل جمع کرنے کےلئے ایک مچھلی بازار قیمت اطلاعاتی نظام (ایف ایم پی آئی ایس)لاگو کررہا ہے۔ ان تفصیلات کی بنیاد پر ایک تجزیاتی رپورٹ ہفتہ وارانہ بنیاد پر این ایف ڈی بی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جاتی ہے۔اس کا مقصد کاروباری نقطہ نظر سے مچھلی کی اہم نسلوں کے کاروبار کو فروغ دینا ہے۔ایف ایم پی آئی ایس بہتر کاروباری صلاحیت (ماہی گیر؍فروخت کنندہ)اور رسائی(صارف ؍ خریدار)کو سہولت مہیا کرتا ہے۔
یہ اطلاع آج لوک سبھا میں ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔