Categories: قومی

وجے روپانی کے استعفی کے بعد گجرات کے نئے وزیر اعلی کا آج متوقع

گجرات میں انتخابی سرگرمیوں سے قبل وزیر اعلیٰ وجے روپانی(Chief Minister Vijay Rupani) کے استعفے کے بعد بی جے پی میں سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ وجے روپانی کے استعفی کے بعد آج بی جے پی گجرات کے نئے سی ایم کا اعلان کرسکتی ہے ۔ دو پہر دو بجے  پارٹی کی میٹنگ ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ گجرات میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، ایسے میں وجے روپانی کا استعفیٰ بی جے پی کے لئے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔ حالانکہ وجے روپانی نے کیوں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا، اس کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد وجے روپانی نے کہا، میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تئیں اپنا اظہار تشکر پیش کرتا ہوں، میرے جیسے پارٹی کے کارکن کو وزیر اعلیٰ جیسے عہدے کی ذمہ داری دی۔ میری مدت کار کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی خاص رہنمائی ملتی رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں گجرات مکمل ترقی کے راستے پر آگے بڑھتے ہوئے نئے باب کی طرف گامزن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں مجھے تعاون دینے کا موقع ملا۔

روپانی کے بعد کون ہوگا آئندہ وزیر اعلیٰ؟

وجے روپانی کے استعفیٰ کے بعد یہ قیاس آرائی بھی شروع ہوگئی ہے کہ اب آئندہ وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔ اس فہرست میں گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل اور گجرات بی جے پی کے صدر سی آر پاٹل کے نام کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

سال 2017 میں دوسری بار لیا تھا وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف

جانکاری کے لئے بتادیں کہ وجے روپانی نے 26 دسمبر 2017 کو دوسری بار گجرات کے وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔ بی جے پی نے گجرات میں 182 سیٹوں میں سے 99 سیٹیں جیت کر اکثریت حاصل کیا تھا۔ قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں وجے روپانی کو قانون ساز کونسل کا لیڈر اور نتن پٹیل کو نائب لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago