Urdu News

لوک موسیقی اور گائیکی کے لیےاستاد انور خاں کو پدم شری سے نوازا گیا

لوک موسیقی اور گائیکی کے لیےاستاد انور خاں کو پدم شری سے نوازا گیا

مغربی راجستھان کی لوک ثقافت کی علامت بین الاقوامی شہرت یافتہ لوک گائیکی کا دستخط تصور کئے جانیوالے گلوکار انور خاں منگنیار بیاں کو پیر کو راشٹرپتی بھون میں صدر رام ناتھ کووند نے پدم شری سے نوازا۔ اس سے پہلے جیسلمیر کے لوک فنکار شاکر خان کو بھی پدم شری سے نوازا جا چکا ہے۔صدر رام ناتھ کووند نے راشٹرپتی بھون میں ایک باوقار تقریب میں انور خاں کو اعزاز سے نوازا۔ مغربی راجستھان کے لوک موسیقی سے محبت کرنے والوں نے انور خان کو پدم شری ایوارڈ سے نوازے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جیسلمیر ضلع کے بیاں گاؤں کے رہنے والے انور خاں جب لوک گیت گاتے ہیں تو ماحول میں شہد گھل جاتا ہے۔ تھار کے لوک گیت موسیقی کو بین الاقوامی سطح تک لے جانے میں انور خان بائیاں کی گائیکی کا اہم کردار رہا ہے۔ کیسرا بالم انکا مشہور گیت ہے جس نے عالمی سطح پر بھارت کی لوک موسیقی کو شہرت دلائی ہے۔انور خاں نے تقریباً 45 ممالک میں فن کا جادو بکھیراہے۔ انہوں نے مشہور موسیقار اے آر رحمان کی فلموں میں بھی گایا ہے، اس کے علاوہ کئی ہندی فلموں میں بھی اپنی لوک گائیکی کو پھیلایا ہے۔اس کے علاوہ انور خان ایک بہترین صوفی گلوکار ہیں۔

President Kovind presents Padma Shri to Ustad Anwar Khan Mangniyar for Art. He is a professional Manganiar musician who is one of the leading vocalists of folk, sufi and traditional music of western Rajasthan.

Recommended