Categories: قومی

لوک موسیقی اور گائیکی کے لیےاستاد انور خاں کو پدم شری سے نوازا گیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مغربی راجستھان کی لوک ثقافت کی علامت بین الاقوامی شہرت یافتہ لوک گائیکی کا دستخط تصور کئے جانیوالے گلوکار انور خاں منگنیار بیاں کو پیر کو راشٹرپتی بھون میں صدر رام ناتھ کووند نے پدم شری سے نوازا۔ اس سے پہلے جیسلمیر کے لوک فنکار شاکر خان کو بھی پدم شری سے نوازا جا چکا ہے۔صدر رام ناتھ کووند نے راشٹرپتی بھون میں ایک باوقار تقریب میں انور خاں کو اعزاز سے نوازا۔ مغربی راجستھان کے لوک موسیقی سے محبت کرنے والوں نے انور خان کو پدم شری ایوارڈ سے نوازے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جیسلمیر ضلع کے بیاں گاؤں کے رہنے والے انور خاں جب لوک گیت گاتے ہیں تو ماحول میں شہد گھل جاتا ہے۔ تھار کے لوک گیت موسیقی کو بین الاقوامی سطح تک لے جانے میں انور خان بائیاں کی گائیکی کا اہم کردار رہا ہے۔ کیسرا بالم انکا مشہور گیت ہے جس نے عالمی سطح پر بھارت کی لوک موسیقی کو شہرت دلائی ہے۔انور خاں نے تقریباً 45 ممالک میں فن کا جادو بکھیراہے۔ انہوں نے مشہور موسیقار اے آر رحمان کی فلموں میں بھی گایا ہے، اس کے علاوہ کئی ہندی فلموں میں بھی اپنی لوک گائیکی کو پھیلایا ہے۔اس کے علاوہ انور خان ایک بہترین صوفی گلوکار ہیں۔</p>
<p>
President Kovind presents Padma Shri to Ustad Anwar Khan Mangniyar for Art. He is a professional Manganiar musician who is one of the leading vocalists of folk, sufi and traditional music of western Rajasthan.</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago