Urdu News

جنوبی کشمیر کے چار علاقوں کا فورسز نے کیا محاصرہ اور تلاشی آپریشن

جنوبی کشمیر کے چار علاقوں کا فورسز نے کیا محاصرہ اور تلاشی آپریشن

جنوبی کشمیر کے چار علاقوں کا فورسز نے کیا محاصرہ اور تلاشی آپریشن

سری نگر، 27نومبر (انڈیا نیرٹیو)

فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے جمعہ کی صبح پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں چار علاقوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشیاں شروع کیں۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ فوج کے42آر آر بٹالین ،سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں نے پلوامہ ضلع کے میں ترال کے نارستان اور مندورہ علاقوں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔

اس دوران44راشٹریہ رائفلز، ایس او جی اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور ضلع شوپیان میں پہنو، اورربن علاقوں کو محاصرے میں لے کر دہشت گرد مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے جن علاقوں کو محاصرے میں لیا ہے وہاں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔غور طلب ہے کہ اب جبکہ ڈی ڈی سی الیکشن بہت قریب آچکے ہیں جس کی وجہ سے یہ اطلاعات فورسز کو لگاتار مل رہے ہیں کہ وہ لوگ ضرور کوئی نہ کوئی وارادت انجام دے کر الیکشن میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

دیکھا جائے تو الیکشن سے قبل ہی دہشت گردوں نے فوج پر سری نگر میں حملہ کرکے دو جوانوں کو مار دیا ہے، جس کے بعد ایسے حملوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

Recommended