Urdu News

غیرملکی کمپنیاں بھارت سےدفاعی تجارت بڑھانے کےامکانات تلاش کرنےبنگلوروپہنچیں

غیرملکی کمپنیاں بھارت سےدفاعی تجارت بڑھانے کےامکانات تلاش کرنےبنگلوروپہنچیں

برطانوی اور فرانسیسی سفیروں نے دفاعی تجارت بڑھانے کے لئے کئی نئی تجاویز دیں

سعودی عرب، امریکی اور عمان کے وفود سے دوطرفہ ملاقاتیں

ایرو انڈیا 2023 کے 14ویں ایڈیشن کے یلہنکا ایئربیس، بنگلورو کے ایئر فورس اسٹیشن پر افتتاح کے بعد، غیر ملکی کمپنیوں نے اپنے کاروباری امکانات کو تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔

 برطانوی ہائی کمشنر اور فرانسیسی سفیر نے بھارت کے ساتھ دفاعی تجارت بڑھانے کے لئے کئی نئی تجاویز پیش کی ہیں۔ مرکزی دفاعی سکریٹری گریدھر ارمان نے سعودی عرب، امریکی اور عمان کے وفود کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کی ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر الیکس ایلس نے ایرو انڈیا 2023 میں کہا کہ برطانیہ دفاعی شعبے میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، خاص طور پر بھارتی فضائیہ کے ساتھ۔ ہم برطانیہ- بھارت شراکت داری کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے منتظر ہیں۔

ہم پہلے ہی کاروبار میں ہیں، ہم طلباکی تعداد پر ایف ٹی اے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ برطانیہ میں طلباء کی تعداد کے لحاظ سے  بھارت سرفہرست ہے۔ اب ہم اسے دفاعی شعبے میں کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ اس بار برطانیہ کا سب سے بڑا وفد ایرو انڈیا میں شریک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہاں ہیں کیونکہ وہ ہوائی جہاز کے انجن بنانے والے دنیا کے بہترین ادارے ہیں اور بھارتی حکومت اور کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ کئی دہائیوں سے 75 ممالک کو دفاعی ساز و سامان برآمد کرتا ہے۔

فرانسیسی سفیر ایمانوئل نے کہا کہ فرانسیسی صنعت کئی دہائیوں سے ‘میک ان انڈیا’ میں پیش پیش رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ مستقبل کے ہتھیاروں کو مشترکہ طور پر تیار کر رہی ہے۔

Recommended