Urdu News

مالدیپ کے وزیر خارجہ 11 جولائی سے ہندوستان کےدو روزہ دورے پر

مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد (تصویر کے لیے اے این آئی کا خصوصی شکریہ)

نئی دہلی ۔ 10؍ جولائی

 مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد 11 جولائی سے ہندوستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہوں گے جس کے دوران وہ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر  کے ساتھ باہمی دلچسپی کے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔  دونوں وزراء ہندوستانی گرانٹ امداد کے تحت پروجیکٹ کی ترقی کے معاہدوں کے تبادلے کا بھی مشاہدہ کریں گے۔

 وزارت خارجہ کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مالدیپ کے وزیر خارجہ شاہد نئی دہلی میں انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرز  میں 43 واں سپرو ہاؤس لیکچر دیں گے۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مالدیپ بحر ہند کے علاقے  میں ہندوستان کا کلیدی سمندری پڑوسی ہے اور وزیر اعظم کے  ساگر(خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) اور ‘ پڑوس سب سے پہلے والی پالیسی’ کے وژن میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ “مالدیپ کے وزیر خارجہ کا دورہ دونوں اطراف کے اعلیٰ سطحی دوروں کے سلسلے کے تسلسل میں ہے اور توقع ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان اہم دو طرفہ تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔عبداللہ شاہد نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان کا دورہ مالدیپ اور ہندوستان کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی روایت کے مطابق ہے۔

 شاہد نے کہا، مالدیپ اور  انڈیا کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، میں  وزیر خارجہ جئے شنکر کی دعوت پر ایک سرکاری دورے پر نئی دہلی روانہ ہو رہا ہوں۔  پچھلے مہینے، مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلیدھرن اور عبداللہ شاہد نے مالے میں ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان 10 مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی۔

Recommended