Urdu News

ممتا بنرجی کے نیپال سفر کو وزارت خارجہ نے نہیں دی اجازت

ممتا بنرجی کے نیپال سفر کو وزارت خارجہ نے نہیں دی اجازت

روم کے بعد وزارت خارجہ نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو نیپال جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔ اجازت نہ دینے کی وجہ کورونا کے نئے ویرینٹ کو بتائی گئی ہے۔ ممتا کو نیپال میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

سیکریٹریٹ کے ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو جمعہ کو نیپال کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونا تھا لیکن وزارت خارجہ کی طرف سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے وہ نہیں جا سکیں۔ بتایا گیا کہ نیپالی کانگریس کی جانب سے موصول ہونے والے دعوت نامے پر وزارت خارجہ سے اجازت مانگی گئی تھی، لیکن وزارت خارجہ سے اجازت نہیں ملنے کی وجہ سے وہ نہیں جاسکی ہیں۔ اس خط میں اجازت نہ دینے کی وجہ کورونا کے نئے ویریئنٹ کو بتایا گیا ہے۔جمعہ کی صبح ریاستی سکریٹریٹ میں وزارت خارجہ کا خط پہنچا ہے جس میں ممتا کو نیپال کے سفر پر جانے کی اجازت نہیں دینے کی جانکاری دی گئی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ اس مدعے کو لے کر بھی مرکزی حکومت کے ساتھ ترنمول کانگریس کا ٹکراؤ نئے سرے شروع ہوسکتی ہے۔

Recommended