Urdu News

وزیر خارجہ جے شنکر اور برطانیہ کے سکریٹری خارجہ ڈومنیک راب نے کئی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا

وزیر خارجہ جے شنکر اور برطانیہ کے سکریٹری خارجہ ڈومنیک راب نے کئی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا

وزیر خارجہ جے شنکر اور برطانیہ کے سکریٹری خارجہ ڈومنیک راب نے کئی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا

Foreign Secretary Jay Shankar and British Foreign Secretary Dominic Robb discuss co-operation in a number of areas

نئی دہلی ، 16 دسمبر ( انڈیا نیرٹیو)

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کے روز کہا کہ عالمی سیاست تیزی سے تبدیلی ہورہی ہے لہذا ہندستان اور برطانیہ کو اپنے مفادات کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے ہند پیسیفک پہل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اس میں برطانیہ کی دلچسپی کا بھی خیرمقدم کیا۔

منگل کے روزوزیر خارجہ ایس جےشنکر اور برطانیہ کے سکریٹری خارجہ ڈومنیک راب نے منگل کے روز تجارت ، دفاع ، تعلیم ، ماحولیات اور صحت سے متعلق شعبوں میں تعاون پر تقریباً 4 گھنٹے بات چیت کی۔ اس کے بعد دونوں رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

وزیر خارجہ ایس جے  شنکر نے کہا کہ باہمی تعلقات

وزیر خارجہ ایس جے  شنکر نے کہا کہ باہمی تعلقات سے متعلق پالیسی سمت پر بات چیت میں کافی دیر تک تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان مذاکرات میں پانچ اہم امور ، عوام سے عوام سے رابطہ ، صنعت و تجارت ، دفاع و سلامتی ، موسمیاتی تبدیلی اور صحت پر توجہ مرکوز رہی۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت کے دوران ، تعلقات کو نئی سطحوں تک لے جانے اور بدلتے ہوئے عالمی سیاسی منظر نامے میں اپنے مفادات کی حصولیابی کے لئے مل کر بہتر طور پر کام کرنے پر غور کیا گیا۔ اس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مشترکہ خدشات بھی شامل ہیں۔

سکریٹری خارجہ ڈومنیک راب

سکریٹری خارجہ ڈومنیک راب نے کہا کہ ہندوستان اور برطانیہ 10 سالہ منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک دفاعی اور سلامتی اور سمندری شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ، وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ اطمینان بخش ہے کہ ہند۔ بحر الکاہل کی پہل کو تسلیم اور قبولیت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ ہند ۔بحر الکاہل کے خطے میں دلچسپی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہند۔ بحر الکاہل کے خطے کا نہ صرف دفاعی اور سیکورٹی ، بلکہ بہت سارے اور بھی پہلو ہیں جن میں برطانیہ بھارت کے ساتھ مل کر کام کرسکتا ہے۔

اس دوران دونوں ممالک نے بہت سے دوسرے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس میں افغانستان کی صورتحال اور مشرق وسطی کی پیشرفت شامل ہیں۔ واضح ہو کہ برطانیہ کے سکریٹری خارجہ ڈومنیک راب 14 سے 17 دسمبر تک ہندستان کے دورے پر ہیں۔ آج انہوں نے کورونا اور بریکزٹ (برطانیہ کے یورپی یونین سے باہر ہونے کے بعد) ہندوستان کے ساتھ تعاون کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خارجہ کی ایک ریلیز کے مطابق ، ڈومنیک راب وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر اور وزیر تعلیم رمیش پوکھریال سے بھی ملاقات کریں گے۔ راب 17 دسمبر کو کرناٹک جائیں گے اور وزیر اعلی سے ملاقات کریں گے۔

Recommended