Urdu News

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی طبیعت خراب، ایمس میں داخل

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی طبیعت خراب ہونے کے بعد  انہیں دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ موصولہ معلومات کے مطابق سابق وزیر اعظم کو گزشتہ تین دنوں سے بخار ہے۔ انہیں ایمس کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں داخل کیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہاں ان کا پورا چیک اپ یہاں کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم دو ہفتے قبل 26 ستمبر کو 89  برس کے ہو ئے ہیں۔ ذرائع نے یہ اطلاع نیوز 18 کو دی۔اپریل میں سابق وزیر اعظم کو کووڈ 19 سے متاثر پائے جانے کے بعد ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس سے پہلے گزشتہ سال مئی میں سابق وزیراعظم کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد ایمس میں داخل کیا گیا تھا۔ جہاں کارڈیو وارڈ میں ان کی دیکھ بھال کی گئی تھی۔منموہن سنگھ کے وزیر اعظم رہنے کے دوران 2009 میں ایمس میں ہی کامیابی کے ساتھ کورونری بائی پاس سرجری کی گئی تھی۔

Recommended