Urdu News

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی حالت مستحکم

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی حالت مستحکم

صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ انہوں نے نئی دلی کےAIIMS میں سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی صحت کے بارے میں طبی ٹیم کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی حالت کے بارے میں جانکاری حاصل کی جو ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ ایک ٹوئیٹ میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ان کی حالت مستحکم ہے اور انہیں بہترین علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

 اٹھاسی سالہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کو کل اس وقتایمس  میں داخل کیا گیا تھا جب وہ جانچ کے بعد کووڈ سے متاثر پائے گئے تھے۔ 

محبوبہ مفتی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی صحت یابی کے لیے دعا گو

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے بتادیں کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کو پیر کے روز آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دلی کے ٹراما سینٹر میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے رد عمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’مجھے منموہن سنگھ جی کو جاننے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ ایک منکسرالمزاج اور شائستہ شخصیت کے مالک ہیں، ملک کی ترقی کے لئے ان کی خدمات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے میں ان کی جلد صحتیابی کے لیے دست بدعا ہوں‘۔

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش دیو وردھن نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی حالت مستحکم ہے

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’دلی کے ایمز میں ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کی صحت کے بارے میں ان کی نگرانی کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ بات کی، ان کی حالت مستحکم ہے۔ انہیں بہترین ممکنہ طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے ہم سب ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں‘۔

Recommended