Categories: قومی

دہشت گردوں کی کشمیر میں گھسنے کی ایک اور کوشش ناکام، جموں سری نگر شاہراہ پر چار دہشت گردوں کو کیا گیا ڈھیر

دہشت گردوں کی کشمیر میں گھسنے کی ایک اور کوشش ناکام، جموں سری نگر شاہراہ پر چار دہشت گردوں کو کیا گیا ڈھیر

سری نگر ، 19 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

پولیس بیان کے مطابق مشترکہ فورسز نے جموں کے نگروٹا کے علاقے بون ٹول پلازہ کے قریب صبح سویرے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ایک خاص اطلاع پر کام کرتے ہوئے مشترکہ فورسز جس میں جموں وکشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے جمعرات کےروز صبح 5 بجے کے لگ بھگ نگروٹا کے علاقے میں جموں سری نگر شاہراہ پر بن ٹول پلازہ کے قریب ایک ٹرک کو روکا۔ ٹرک میں موجود دہشت گردوں نے مشترکہ فورسز پر فائرنگ کردی ۔

فورسز کی طرف سے جوابی کارروائی کی گئی اور انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں ہونے والے تصادم میں چار نامعلوم دہشت گرد مارے گئے ، اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ۔ پولیس کے اس آفیسر نے مزید کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایس او جی سپیشل آپریشن گروپ کا جوان بھی زخمی ہوا جسے اسپتال لایا گیا ہے۔ جہاں وہ مستحکم ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک بند کر دی گئی ہے ۔تاکہ پورے علاقہ کو تلاشی کے گھیرے میں لایا جائے گا۔

Weapons & other devices recovered from the slain terrorists. pic.twitter.com/PK2EQULjSl

— IGP Jammu (@igpjmu) November 19, 2020

آئی جی پی جموں نے ایک ٹویٹ میں واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے نزدیکی بستیوں میں تلاشی کرنے کے بعد ہی ٹریفک کو بحال کیا جائے گا۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ٹرک میں سوار دہشت گردوں کا گروپ وادی کشمیر جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق تصادم کے دوران ٹرک میں آگ لگ گئی ہے۔غور طلب ہے کہ اسی سال 31 جنوری کو اسی جگہ پر ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ جب جموں کے بون ٹول پلازہ کے قریب سری نگر جموں ہائی وے پر 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جب وہ ایک ٹرک میں سفر کررہے تھے۔

Four terrorists have been neutralized and one Police Constable injured in an encounter at Ban Toll Plaza ,Jammu with #Police #CRPF and #Army. Area is being sanitized.

— IGP Jammu (@igpjmu) November 19, 2020

نمایندے کے مطابق اس شاہراہ پر اس طرح کے ایک درجن کے ایسے واقعات پیش آئے ہیں جس کے دوران یا تو دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے یا ان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ فوج کے ایک اعلیٰ آفیسر نے بتایا کہ دراصل اس سال شمالی کشمیر سے لگنے والی تمام سرحدوں پر چوکسی سخت کر دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے دہشت گردوں کی کشمیر میں گھسنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے علاوہ سرحدوں پر کافی تعداد میں ہتھیار ضبط کرکے ان کے حوصلے پست ہو چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب ان دہشت گردوں نے جموں سے لگنے والی سرحدوں سے دراندازی کرنا شروع کیا تھا۔ تاہم پچھلے ایک سال سے ان کی یہ کوشش بھی ناکام ہو رہی ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago