Urdu News

کٹھوعہ سے کپواڑہ تک: جموں و کشمیر کےعوام میں ’ہر گھر ترنگا‘ کے لیے پرجوش

جموں و کشمیر کےعوام میں ’ہر گھر ترنگا‘ کے لیے پرجوش

کٹھوعہ سے کپواڑہ تک جموں و کشمیر کے عوام  بالخصوص بچے ترنگا لہراتے ہوئے ریلیاں نکال رہے ہیں اور ’ہر گھر ترنگا‘ مہم میں شامل ہونے کا جوش و خروش سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ مہم آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام منائی جارہی ہے تاکہ لوگوں  کوہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر  13 سے 15 اگست تک  ترنگا لہرانے کی ترغیب دی جائے۔ اس پہل کے پیچھے کا مقصد لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو ابھارنا اور ہندوستانی قومی پرچم کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔  پرچم کے ساتھ ہمارا رشتہ ذاتی سے زیادہ رسمی اور ادارہ جاتی رہا ہے۔ اس طرح آزادی کے 75ویں سال میں ایک قوم کے طور پر جھنڈے کو اجتماعی طور پر گھر لانا نہ صرف ترنگا سے ذاتی تعلق کی علامت بن جاتا ہے بلکہ قوم کی تعمیر کے لیے ہماری وابستگی کی علامت بھی بن جاتا ہے۔ اس اہم موقع کی مناسبت سے، جموں و کشمیر انتظامیہ شہریوں کو 13 سے 15 اگست 2022 تک اپنے گھروں میں جھنڈا لہرانے کی ترغیب دے رہی ہے، اس کے علاوہ شہری https://harghartiranga.comپر عملی طور پر    پرچم کے ساتھ سیلفی لیکر  سائٹ پرپوسٹ بھی کر سکتے ہیں۔حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام شہریوں سے ' ہر گھر ترنگا' مہم کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرا کر یا اس کی نمائش کر کے اور ترنگے کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تصویر کے طور پر استعمال کر کے 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے ہندوستان کے یوم آزادی کی سالگرہ منائیں۔

جموں و کشمیر حکومت نے قومی ترانہ گانے کا مقابلہ 2022 بھی شروع کیا ہے جس کے لیے 13 سال سے زیادہ عمر کا کوئی بھی فرد 7 اگست 2022 تک پورٹل https://tinyurl.com/NatAnthemdiprjkپر رجسٹر کر سکتا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر، منوج سنہا نے حال ہی میں جموں و کشمیر میں ہر گھر ترنگا مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے سینئر افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے افسروں کو آزادی پسندوں کے خاندانوں اور گھروں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی جہاں پولیس بینڈ دھنیں بجائیں گے، اس کے علاوہ ایک ہفتہ پربھات پھیری پروگرام منعقد کریں گے جس میں طلبااین سی سی کیڈٹس اور این ایس ایس کے رضاکار ہماری جدوجہد آزادی کے ہیروز کی یاد مناتے ہیں۔ ہوم ڈپارٹمنٹ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کے مختلف ونگز کے تمام دفاتر بشمول تمام پولیس اسٹیشنوں پر ترنگا لہرایا جائے اس کے علاوہ تمام پنچایتوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں سوچھتا ابھیان کا انعقاد کیا جائے گا، حکومت نے ہر گھر ترنگا مہم میں عوام کی شرکت کے لیے ضلع، میونسپل کارپوریشن، پنچایت سطح پر تمام انتظامات کیے ہیں۔ انفارمیشن، کلچر، ہائر ایجوکیشن، سکول ایجوکیشن اور یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے محکموں کے ذریعے آئی ای سی کی گہری سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔

 ڈپٹی کمشنروں نے جھنڈوں کی تقسیم کے لیے افسران، پنچاتی راج اداروں، طلباء، این سی سی ؍این ایس ایس کیڈٹس، کالجوں، سماجی و ثقافتی تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور ریڈ کراس کی پنچایت سطح کی کمیٹیاں قائم کی ہیں۔ آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے تحت، وزارت تعلیم، حکومت ہند نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہر گھر ترنگا کے موضوع پر پیرنٹ ٹیچر میٹ کا اہتمام کریں۔ سکولوں کے تمام بچوں، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو اپنے اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرانے کی ترغیب دی گئی۔ ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں نے والدین اور طلباء کو قومی پرچم لہرانے کی ترغیب دینے کے لیے  'آزادی کا امرت مہوتسو' کے حصے کے طور پر ' ہر گھر ترنگا' کے تھیم پر جموں ڈویژن کے تمام سرکاری اسکولوں میں ایک میگا پیرنٹ ٹیچر میٹ (پی ٹی ایم) کا انعقاد کیا۔ جس میں 13 سے 15 اگست 2022 تک یوم آزادی کی تقریبات کے انعقاد کے بارے   میں1 لاکھ سے زیادہ طلباء اور والدین کو حساس بنایا گیا۔

Recommended