Urdu News

یوم جمہوریہ کی پریڈ دیکھنے کے لیےپہلی قطار رکشہ چلانے والوں اور سبزی فروشوں کے لیے مخصوص

یوم جمہوریہ کی پریڈ دیکھنے کے لیےپہلی قطار رکشہ چلانے والوں اور سبزی فروشوں کے لیے مخصوص

ایک منفرد پہل کے تحت   جمہوریہ پریڈ 2023 میں خصوصی سرکاری مدعو ین میں رکشہ چلانے  والے  اور سبزی فروشوں شامل ہیں۔ یہ  پہل  حقیقی معنوں میں جمہوریہ قوم کے جذبے کی نمائندگی کرتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، شرم جیوی (مرکزی وسٹا کی تعمیر میں مدد کرنے والے کارکنان)، ان کے اہل خانہ، کرتویہ پاھ کے دیکھ بھال کرنے والے کارکنان، اور کمیونٹی کے دیگر افراد جیسے کہ رکشہ چلانے والے، چھوٹے گروسری اور سبزی فروشوں کو مرکزی ڈائس کے سامنے بٹھایا جائے گا۔ اس سال کی تقریبات کا تھیم  یوم جمہوریہ  کے تمام پروگراموں میں “عام لوگوں کی شرکت” ہے۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اس سال 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔اس کے علاوہ مصر سے 120 رکنی مارچنگ دستہ بھی پریڈ میں شرکت کرے گا۔ ستمبر 2022 میں سنٹرل وسٹا ایونیو کے نئے سرے سے افتتاح کے دوران اس مقام کے بعد سے یہ پہلی یوم جمہوریہ کی پریڈ ہے، جسے پہلے راج پتھ کہا جاتا تھا، کا نام بدل کر کرتویہ پتھ رکھا گیا تھا۔

 پریڈ کے لیے نشستوں کی تعداد  کم کردی گئی ہے۔اور بیٹنگ ریٹریٹ ایونٹ کی کل سیٹوں کا 10% عوام کے لیے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہے۔لال قلعہ پر بھارت پرب کے دوران قبائلی امور اور دفاع کی وزارتوں کے پروگرام اور مختلف ریاستوں کے فن پاروں اور کھانے پینے کی اشیا کی نمائش بھی ہوگی۔

 فلائی پاسٹ میں 18 ہیلی کاپٹر، 8 ٹرانسپورٹر ہوائی جہاز اور 23  فائٹرز جیٹشامل ہوں گے۔پچھلے کچھ سالوں سے، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے سرکاری تقریبات اور پروگراموں میں عام آدمی کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی پر خصوصی زور دیا ہے۔

Recommended