Urdu News

جی 20 شیرپا اجلاس اختتام پذیر،غیر ملکی مہمانوں کو گلاب دے کرالوداع کیا

جی 20 شیرپا اجلاس اختتام پذیرغیر ملکی مہمانوں کو گلاب کے پھولوں سے رخصت کیا گیا

ادے پور، 8 دسمبر ( انڈیا نیرٹیو)

 ہندوستان کی صدارت میں ادے پور میں منعقدہ جی-20 شرپا اجلاس کے  کامیاب انعقاد کے بعد جمعرات کو دنیا بھر سے آئے ہوئے غیر ملکی مہمانوں کو گلاب کے پھولوں سے رخصت کیا گیا۔

چار روزہ جی-20 شیرپا اجلاس ختم ہونے کے بعد، شیرپا اور مندوبین اپنے اپنے ملکوں کو روانہ ہو گئے۔ اس دوران ادے پور ٹورازم کی ڈپٹی ڈائریکٹر شیکھا سکسینہ نے ڈبوک ہوائی اڈے پر غیر ملکی مہمانوں کو گلاب دے کر الوداع کیا۔

بھارت کے شیرپا امیتابھ کانت بھی جمعرات کو رخصت ہوئے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ادے پور ایونٹ تمام معیارات پر پورا اترا ہے۔ ادے پور کو دیکھ کر دنیا بھر سے آئے مہمان بھی خوش نظر آئے۔ پہلی ہی میٹنگ میں ادے پور نے ایک معیار قائم کیا ہے۔

 اس دوران شیرپا نے کہا کہ راجستھان کی ثقافت، وقار اور یہاں کے لوگوں کے جذبات لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ اس اجلاس کے بعد ادے پور ملک اور دنیا کی نظروں میں آ گیا ہے۔

جھیلوں کے شہر ادے پور اور یہاں کی نیلی جھیلوں کی خوبصورتی دیکھ کر دنیا بھر کے مہمان بھی اس شہر کے دیوانے ہو گئے۔ گزشتہ 4 دنوں میں ہونے والے ثقافتی پروگراموں کے بارے میں مہمانوں نے کہا کہ ادے پور شاندار لوک ثقافت کی سرزمین ہے۔

 امیتابھ کانت نے محکمہ سیاحت کی جانب سے منعقد کیے گئے شاندار ثقافتی پروگراموں کی تعریف کی۔ مہمانوں کو راجستھان کی بھرپور ثقافت سے متعارف کرانے کے مقصد سے 4 سے 7 دسمبر تک مختلف ثقافتی پروگرام منعقد کیے گئے۔

جی۔20 شرپا میٹنگ کے آخری دن غیر ملکی مہمانوں نے کمبھل گڑھ اور رانک پور جین مندر کا دورہ کیا۔ صبح تمام شیرپا ادے پور سے کمبھل گڑھ کے لیے روانہ ہوئے۔

Recommended