قومی

جی20بھارت کی صدارت میں آفات کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کوشاں

نئی  دہلی، 13؍ جنوری

عالمی آب و ہوا میں تیزی سے تبدیلی اور اس سے متعلق قدرتی آفات وقتاً فوقتاً سامنے آنے کے ساتھ، جی20 ہندوستان کی صدارت میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ( ڈی آر آ ر) پر ایک نیا ورکنگ گروپ قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔

  یہ گروپ آفات کے خطرے میں کمی کے اہداف کو حاصل کرنے اور آفات کے خلاف عالمی تیاریوں کو مزید بڑھانے کے لیے کام کرے گا۔

 ہندوستان نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر آفات کے خطرے میں کمی کے لیے ایک لچکدار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس مسئلے پر دنیا بھر میں تعاون پر زور دیا ہے۔

ڈی ڈی انڈیا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے ممبر سکریٹری، کمل کشور نے ڈیزاسٹرمینجمنٹ میں ہندوستان کی کامیابیوں کے پیچھے وجوہات کے بارے میں بات کی۔

 جی 20 شیرپا امیتابھ کانت نے کہا تھا کہ ہندوستان کی صدارت میں  ڈی آر آر پر ایک نیا ورک اسٹریم قائم کیا گیا ہے تاکہ اجتماعی کام، کثیر الشعبہ تحقیق اور  ڈی آر آر پر بہترین طریقوں کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

کشور نے کہا کہ دنیا ڈی آر آرمیں سرمایہ کاری بڑھانے کے بارے میں بات کر رہی ہے، لیکن ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈنگ کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ خطرے میں کمی کے لیے جاتا ہے، زیادہ تر فنڈ ڈیزاسٹر رسپانس کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago