Urdu News

جناب گڈکری نے آسام میں 27 شاہراہ منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں این ایچ 75 ای کے ریوا-سدھی سیکشن پر دوہرے سرنگ سمیت چورہاٹ بائی پاس پر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے

روڈ ٹرانسپورٹ ، شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای  کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج آسام میں 27 شاہراہ منصوبوں کا افتتاح کیا .

اور سنگ بنیاد رکھا۔ ریاست کے وزیر اعلی جناب سربانند سونووال نے تقریب کی صدارت کی۔

ان منصوبوں میں 2،366کروڑ روپئے  لاگت کی تقریبا  439 کلومیٹر طویل ایک سڑک کی تعمیر بھی شامل ہے۔  ان منصوبوں سے ریاست کے اندر اور اس کے آس پاس تجارتی سامان کی آمدورفت میں آسانی ہوگی ، سرحدوں پر رابطے میں بہتری آئے گی ، روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا ، وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی ، سیاحت اور انفرا کی  ترقی میں بہتری آئے گی اور اس کے نتیجے میں بڑی منڈیوں تک زرعی پیداوار کے لئے رابطے کی فراہمی ہوگی۔

highway projects in Assam

وزیر موصوف نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے کانسے کےایک بڑے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی۔ آج آنجہانی قائد کی سالگرہ ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ، جناب گڈکری نے. آسام میں قومی شاہراہ نیٹ ورک کی ترقی میں ریاستی حکومت کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا ، ان کے دل میں آسام کا ایک خاص مقام ہے۔ وزیر موصوف نے کہا . ریاست کے لئے سی آر آئی ایف کے تحت 174 منصوبوں کے لئے 2،104 کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی تھی . جس میں سے اب تک 1،177 کروڑ روپئے جاری کردیئے گئے ہیں۔ وزیر موصوف نے رواں سال کے لئے سی آر آئی ایف کے تحت صرف 139 کروڑ روپے کی  سالانہ رقم کے مقابلے 221 کروڑ روپئے  دینے کا اعلان کیا۔

آسام کا یہ دوسرا ایم ایم ایل پی.

جناب گڈکری نے سلچر میں ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک (ایم ایم ایل پی) تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔ جوگی گھوپا میں بنائے جانے کے بعد آسام کا یہ دوسرا ایم ایم ایل پی ہوگا۔ ریاستی حکومت دریائے بارک کے کنارے ہریناچرا گاؤں میں 200 بیگہ اراضی فراہم کرے گی۔ اس سے سڑک اور آبی گزرگاہوں کے رابطے کی ترقی کے ذریعہ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

highway projects in Assam.

Recommended