Bridge over Sone river

سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے. بہار میں سون دریا پر تعمیر ، تین لین والے ڈیڑھ کلو میٹر طویل کوئلوار برج کا افتتاح کیا۔ اس پل کی تعمیر پر 266 کروڑ روپے کی مجموعی رقم خرچ ہوئی ہے۔ موجودہ دو لین والا پل 138 برس پرانا ہے، جو کہ ریل اور سڑک ٹریفک، دونوں کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اس کی جگہ ایک 6 لین والا پل بنایا جارہا ہے، جس میں سے تین لین والا یکطرفہ راستہ عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ دوسری طرف کا راستہ پورا ہونے کے بعد این ایچ – 922 اور این ایچ – 30 پر ٹریفک کا بوجھ نما طور پر ہلکا ہو جائے گا۔ یہ پل بہار اور یوپی کے در میان نقل وحمل کے لئے اہم شاہراہ ہے۔

وزیراعلیٰ جناب نتیش کمار اور مقامی رکن پارلیمان جناب راجیو پرتاپ روڈی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے اعلان کیا کہ بہار کے وزیراعلیٰ جناب نتیش کمار اور مقامی رکن پارلیمان جناب راجیو پرتاپ روڈی کے ذریعے تجویز کے مطابق وزارت نے ایک 4 لین والے ایلی ویٹڈ سڑک کی منظوری دے دی ہے، جو بھرولی (بکسر سے حیدریہ) کو جوڑے گی ، جس کا مقصد پرووانچل ایکسپر یس وے کو رابطہ فراہم کرنا ہے۔ اگلے سال جون تک اس 17 کلو میٹر طویل لنک شاہراہ کے لئے ڈی پی آر تیار ہوجائے گی۔ وزارت نے 70 کلو میٹر کے مکامہ- مونگیر شاہراہ کو چوڑا کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے، جس کی ڈی پی آر اگلے سال اپریل تک مکمل کرلی جائے گی۔ اسی طرح مظفر پور – برونی شاہراہ کو چوڑا کرنے کا کام جلد ہی شروع ہوگا۔ کھگڑیا – پورنیہ شاہراہ (این ایچ – 31) کو چار لین بنانے کی تجویز کو بھی منظوری دی جا چکی ہے.

شاہراہوں کے نیٹ کی فروغ کے لئے

وزیر موصوف نے بہار میں شاہراہوں کے نیٹ کی فروغ کے لئے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ. کے ذریعے بھیجی گئی تجاویز کا حوالہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی تجاویز کو مد نظر رکھتے ہوئے. سسرام – آرا – پٹنہ گرین فیلڈ پروجیکٹ کے لئے ایک نیا لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرا رنگ روڈ پر 90 فیصد کام کا احاطہ .موجودہ تین پروجیکٹوں کے ذریعے کیا جائے گا۔ بجلی اور جدید نیز قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت. (آزادانہ چارج) جناب آر کے سنگھ نے اس برج کے افتتاح پر اظہار مسرت کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری کا . بہار کے آرا خطے میں سڑکوں اور شاہراہوں کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

Bridge over Sone river