Urdu News

گمبھیر نے کجریوال پرکیا طنز،انتخابی مینڈک آسمان دیکھ کر نکلتے ہیں،تکلیف دیکھ کرنہیں

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مشرقی دہلی کے ایم پی گوتم گمبھیر

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مشرقی دہلی کے ایم پی گوتم گمبھیر نے غازی پور لینڈ فل سائٹ پر سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر کیجریوال اس مسئلہ کی طرف توجہ مبذول کر رہے ہیں۔ انہیں عوام کے دکھوں سے کوئی سروکار نہیں۔

گوتم گمبھیر نے ایک ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ کیجریوال کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اس خط کو بھی شیئر کیا ہے جو انہوں نے اروند کیجریوال کو لکھا تھا جب انہوں نے 2020 میں دوبارہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

جس میں انہوں نے اس وقت اپنے ساتھ غازی پور لینڈ فیل سائٹ کا دورہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ خط میں انہوں نے لینڈ فل سائٹ کے قریب رہنے والے لوگوں کا مسئلہ اٹھایا اور ان سے کہا کہ وہ اس وقت مرکزی حکومت اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کی کوششوں کا جائزہ لیں۔

گوتم گمبھیر نے آج ٹویٹ کیا، ”میں 2019 سے 8 بار غازی پور پہاڑ پر گیا اور وزیر اعلیٰ بار بار فون کرنے کے باوجود نہیں آئے! انتخابی مینڈک آسمان کی طرف دیکھ کر نکل آتے ہیں،  تکلیف دیکھ کر نہیں نکلتے ۔

Recommended