بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مشرقی دہلی کے ایم پی گوتم گمبھیر نے غازی پور لینڈ فل سائٹ پر سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر کیجریوال اس مسئلہ کی طرف توجہ مبذول کر رہے ہیں۔ انہیں عوام کے دکھوں سے کوئی سروکار نہیں۔
گوتم گمبھیر نے ایک ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ کیجریوال کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اس خط کو بھی شیئر کیا ہے جو انہوں نے اروند کیجریوال کو لکھا تھا جب انہوں نے 2020 میں دوبارہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔
جس میں انہوں نے اس وقت اپنے ساتھ غازی پور لینڈ فیل سائٹ کا دورہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ خط میں انہوں نے لینڈ فل سائٹ کے قریب رہنے والے لوگوں کا مسئلہ اٹھایا اور ان سے کہا کہ وہ اس وقت مرکزی حکومت اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کی کوششوں کا جائزہ لیں۔
گوتم گمبھیر نے آج ٹویٹ کیا، ”میں 2019 سے 8 بار غازی پور پہاڑ پر گیا اور وزیر اعلیٰ بار بار فون کرنے کے باوجود نہیں آئے! انتخابی مینڈک آسمان کی طرف دیکھ کر نکل آتے ہیں، تکلیف دیکھ کر نہیں نکلتے ۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…