Urdu News

گیس سلینڈر کی قیمت میں 25 روپئے کا اضافہ، 15 دن میں 50 روپئے ہوا مہنگا

گھریلو گیس کی پیداوار کی حوصلہ افزائی

نئی دہلی: عام آدمی کو مہینے کے پہلے دن یعنی یکم ستمبرکو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے ایک بار پھر گھریلو رسوئی گیس سلینڈر(LPG Gas Cylinder) کی قیمت 25 روپئے بڑھا دیئے گئے ہیں۔ رسوئی گیس(Cooking Gas) کی بڑھتی قیمتوں نے لوگوں کے گھر کے بجٹ کو بگاڑ دیا ہے اور اس سے عام آدمی کافی پریشان بھی ہے۔

15 دنوں میں 50 روپئے مہنگا ہوا سلینڈر

صرف 15 دنوں میں ہی غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 50 روپئے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ بغیر سبسڈی والے 14.2 کلو گرام گیس سلینڈر کی قیمت میں 25 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں 19 کلو گرام کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمت میں 75 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافہ کے بعد دہلی میں 14.2 کلو گرام کا ایل پی جی سلینڈر 884.5 روپئے ہوگیا ہے جب کہ اس سے پہلے یہ 859.50 روپئے کا تھا۔

یہاں چیک کریں آپ کے شہر کی تازہ ترین قیمت

دہلی: 884.5 روپئے

کولکاتا: 911 روپئے

ممبئی: 884.5 روپئے

چنئی: 900.5 روپئے

اس طرح پتہ کرسکتے ہیں آپ بھی قیمت

LPG Gas cylinder کی قیمت چیک کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے سب سے پہلے آپ کو سرکاری تیل کمپنیوں کی ویب سائٹhttps://iocl.com/Products/IndaneGas.aspx پر جانا ہوگا۔ یہاں پر کمپنیاں ہر ماہ نئی قیمت جاری کرتی ہیں۔

ہر ماہ بڑھ رہی ہے قیمت

دہلی میں اس سال جنوری میں ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 694 روپئے تھی، جسے فروری میں بڑھا کر 719 روپئے فی سلینڈر کیا گیا۔ 15 فروری کو قیمت بڑھ کر 769 روپئے کر دیئے گئے۔ اس کے بعد 25 فروری کو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 794 روپئے کردی گئی۔ مارچ میں ایل پی جی سلینڈر کی قیمت کو 819 روپئے کر دی گئی۔ واضح رہے کہ جولائی اور اگست میں قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ مئی اور جون میں گھریلو سلینڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ وہیں اپریل میں ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 10 روپئے کی تخفیف کی تھی۔

Recommended