Urdu News

گزٹ نوٹیفکیشن نائب صدر کا انتخاب ، 2022

نائب صدر

 

آج (5 جولائی، 2022) بھارت کے گزٹ غیر معمولی  میں شائع ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے، الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے انتخاب کے لیے درج ذیل تاریخوں کا تعین کیا ہے:-

  • 19 جولائی، 2022 (منگل)، نامزدگی کی آخری تاریخ؛
  • 20 جولائی، 2022، (بدھ)، نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کی تاریخ؛
  • 22 جولائی، 2022، (جمعہ)، امیدواروں کے نام  واپس لینے کی آخری تاریخ؛ اور
  • 6 اگست، 2022، (ہفتہ)، اس تاریخ کو اگر ضروری ہوا تو پولنگ  کی جائے گی۔

کمیشن نے یکم جولائی 2022 کو جاری کئے گئے الگ الگ نوٹیفکیشنز کے ذریعے، لوک سبھا کے سکریٹری جنرل، جناب اُتپل کمار سنگھ کو نائب صدر کے انتخاب کے لیے ریٹرننگ آفیسر اور  جوائنٹ سکریٹری جناب پی سی ترپاٹھی اورلوک سبھا سکریٹریٹ کے ڈائرکٹر جناب راجو سریواستو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کے طور پر مقرر کیا ہے۔

جیسا کہ صدارتی اور نائب صدر کے انتخابات کے ضوابط 1974 کے ضابطہ نمبر 3 کے تحت ضروری ہے، ریٹرننگ آفیسر نے آج 5 جولائی 2022 کو پبلک نوٹس کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ-

  1. کاغذات نامزدگی کسی امیدوار یا اس کے تجویز کنندگان میں سے کسی ایک کے ذریعہ ریٹرننگ آفیسر کو ان کے کمرہ نمبر 18، گراؤنڈ فلور، پارلیمنٹ ہاؤس، نئی دہلی میں واقع ان کے دفتر میں  یا اگر وہ ناگزیر طور پر غیر حاضر ہوں تو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر جناب  پی سی ترپاٹھی، جوائنٹ سکریٹری یا جناب راجو شریواستو ڈائرکٹر، لوک سبھا سکریٹریٹ کو مذکورہ دفتر میں زیادہ سے زیادہ  19 جولائی 2022 تک  کسی بھی دن (عام تعطیل کے علاوہ) صبح 11 بجے  سے سہ پہر  3  بجے  کے درمیان جمع کرائےجائیں۔
  2.  کاغذات نامزدگی کے ساتھ جس انتخابی حلقے میں امیدوار  رائے دہندہ کے طور پر رجسٹر ہے وہاں کی فہرست میں رائے دہندگان کی فہرست میں  امیدوار سے متعلق اندراج  کی ایک مصدقہ کاپی ضرور لگائیں۔
  3. ہر ایک  امیدوار  پندرہ ہزار روپے  رقم جمع کرنی گا یا جمع کرانی ہوگی۔ یہ رقم کاغذات نامزدگی  پیش کرتے  وقت ریٹرننگ آفیسر کے پاس نقدی م جمع کرائی جا سکتی ہے یا  پہلے ریزرو بینک آف انڈیا میں یا کسی سرکاری خزانے میں جمع کرائی جا سکتی ہے اور  اس کی  رسید دکھائی جائے کہ  کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائی جانے والی رقم جمع کرادی گئی ہے۔
  4. اسی وقت مذکورہ دفتر سے کاغذات نامزدگی کے فارم بھی  حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
  5. ایکٹ کی دفعہ 5 بی  کی ذیلی دفعہ (4) کے تحت مسترد کیے گئے کاغذات کے علاوہ  کاغذات نامزدگی کی  کمرہ نمبر 62، پہلی منزل، پارلیمنٹ ہاؤس، نئی دہلی میں بدھ، 20 جولائی، 2022 کی صبح 11 بجے جانچ پڑتال کے لیے لیے جایا جائے گا۔
  6. امیدواروں کا نام واپس لینے کا  نوٹس کسی امیدوار کے ذریعہ یا اس کا نام پیش کرنے والے یا  اس کی تصدیق  کرنے والوں ایسے کسی شخص کے ذریعہ جس کو امیدوار نے تحریری طور پر اختیار دیا ہو،  22 جولائی 2022 کی سہ پہر  3 بجے سے قبل  مذکورہ پیراگراف نمبر (I) میں دئے گئے مقام پر  ریٹرننگ آفیسر کے پاس  جمع کرایا جائے۔
  7. الیکشن میں مقابلہ ہونے کی صورت میں، پولنگ 6 اگست 2022 بروز ہفتہ صبح 10 بجے سے  شام 5 بجے  کے درمیان  ضابطوں کے تحت مقررہ پولنگ کے  مقام پر ہوگی۔

ان نوٹیفیکیشنز اور ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سرکاری گزٹ میں جاری کردہ  پبلک نوٹس کے ساتھ ساتھ ری پبلی کیشن کے لئے بھی  انتظامات  کیے گئے ہیں۔

Recommended