Urdu News

فوجی اعزاز کے ساتھ جنرل بپن راوت کی آخری رسومات ادا

فوجی اعزاز کے ساتھ جنرل بپن راوت کی آخری رسومات ادا

آخری سفر کے دوران راستے بھر میں ترنگا لے کر ہزاروں لوگ جمع ہوئے،  دونوں بیٹیاں کریتیکا اور تارینی نے مذہبی رسومات مکمل کیں

ملک کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا کی آخری رسومات جمعہ کی شام برار اسکوائر شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں۔ آخری سفر کے دوران راستے بھر لوگوں کا ہجوم ترنگا لے کر  چلا۔ راوت  اور ان کی اہلیہ کو فوجی اعزاز کے ساتھ 17 توپوں کی سلامی دے کر آخری  سفر کے لیے روانہ کیا گیا۔ ان کی آخری رسومات کے تمام انتظامات اسی گورکھا رائفلز کے یونٹ 5/11 نے سنبھالے تھے، جہاں سے جنرل راوت نے اپنے فوجی سفر کا آغاز کیا تھا۔ فوج میں شمولیت کے بعد اس یونٹ میں کمیشن حاصل کیا اور مرتے دم تک ان کی وردی پر ان گنت تمغے سجے رہے۔

قبل ازیں، ملک کے تمام لیڈروں، فوجی افسران، معززین اور غیر ملکی مسلح افواج کے افسران نے جنرل راوت کی سرکاری رہائش گاہ پر خراج عقیدت اور گلہائے عقیدت پیش کئے۔ برار اسکوائر شمشان تک آخری سفر کے دوران  لوگوں کا ہجوم تھا۔ سینکڑوں لوگ ترنگا اٹھائے ہوئے اور ان کی جسد خاکی کے ساتھ چل  رہے تھے۔ سڑکوں پر جگہ جگہ ہورڈنگس لگا دیے گئے تھے۔ شمشان گھاٹ تک سارا راستہ لوگ 'سی ڈی ایس بپن راوت امر رہے' کے نعرے لگاتے رہے۔ اس دوران لوگوں نے نہ صرف پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں بلکہ بھارت ماتا کی جے کے نعرے بھی لگائے۔ دہلی کے شہریوں نے 'جب تک سورج چاند رہے گا، بپن جی کا نام رہے گا' کے نعرے لگائے۔ جب آخری سفر شمشان گھاٹ پہنچا تو راوت  اور ان کی اہلیہ کی لاشوں  غمگین ماحول میں فوجی گاڑی سے اٹھایا گیا۔

شمشان گھاٹ پر ایک بار پھر سی ڈی ایس کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ صدر رام ناتھ کووند، ہندوستانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، آرمی چیف جنرل ایم ایم نرو نے، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر۔ ہری کمار اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے خراج عقیدت پیش کیا۔ جنرل راوت کی میت کو تینوں آرمی چیفس نے آخری رسومات کے لیے کندھا دیا اور بھارتی مسلح افواج کے بینڈ دستے نے ماتمی موسیقی بجائیں۔ اس کے بعد راوت  اور ان کی اہلیہ  کی لاش ایک ہی چتا پر  رکھ دی گئیں۔

دونوں بیٹیاں کریتکا اور تارینی نے والدینکی مذہبی رسومات ادا کیں۔  آخری رسوم  سے قبل فوجی پروٹوکول کے مطابق 17 توپوں کی سلامی دی گئی۔اس کے بعد جنرل راوت کی دونوں بیٹیوں نے اپنے والدین کی چتا کو مکھ اگنی دی۔

Recommended