قومی

جنرل منوج پانڈے پہنچے ہند- چین سرحد پر، فوجیوں سے ملاقات کی

ایٹا نگر (اروناچل پردیش)، 23 جنوری ( انڈیا نیرٹیو)

 آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے آج (پیر) اروناچل پردیش میں ہندوستان-چین سرحد پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہندوستانی فوجیوں سے بھی ملاقات کی جنہوں نے ایل اے سی پر چین کو منہ توڑ جواب دیا۔

جنرل پانڈے نے اروناچل پردیش کے مشرق میں ایل اے سی کے ساتھ ملحقہ علاقے کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے سخت چوکسی برقرار رکھنے پر سپاہیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے سب کی حوصلہ افزائی کی اور  لگن کے ساتھ نگہبان  رہنے کی اپیل کی ۔

سرحد پر کمانڈنگ افسران نے آرمی چیف کو جنگی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ فوجی سربراہ  نے توانگ میں چینی فوجیوں کے ساتھ ہندوستانی فوج کی جھڑپ کے چھ ہفتے بعدریاست کا دورہ کیا ہے۔ اس سے قبل وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 3 جنوری کو توانگ کا دورہ کیا تھا۔ راج ناتھ نے بارڈر سیکورٹی آرگنائزیشن کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں چینی صدر شی جن پنگ نے لداخ کی ہند-چین سرحد پر تعینات اپنے فوجیوں کے ساتھ ویڈیو رابطے کے ذریعے جنگی تیاریوں کا جائزہ لیاتھا۔ آرمی چیف جنرل پانڈے کے اس دورے کو اسی کا جوابی حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago