Urdu News

غازی پور بارڈر راتوں رات پھر مظاہرین سے بھرنے لگا

Ghazipur border swelled with protestors

نئی دہلی ، 29 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

غازی پور بارڈر پرجمعرات کی شام جب ضلعی انتظامیہ کے عہدیدار بھاری پولیس فورس اور ریپڈ ایکشن فورس کے ساتھ پہنچے تو لگا کہ یہ اس تحریک کی آخری رات ہے۔

غازی آباد انتظامیہ نے کسانلیڈروں کو آدھی رات تک دھرنا ختم کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ احتجاج کرنے والے تمام کسان اپنے بستروں کولپیٹ رہے تھے لیکن راکیش ٹکیٹکے آنسووں نے ماحول کو یکسر بدل دیا۔

 اس کے بعد ٹکیتکی آواز پر مغربی اتر پردیش اور ہریانہ کے کچھ اضلاع سے کسانوں کے گروپ غازی پور بارڈر پہنچنے لگے۔ اس کے نتیجے میں ، شام تک تقریبا ًخالی ہونے والا دھرنے کا مقام راتوں رات بھرناشروع ہوگیا۔

اترپردیش حکومت کی ہدایت پر ، غازی آباد انتظامیہ کے عہدیدار شام کے وقت دھرنے کے مقام پر پہنچے اور کسانلیڈروں کو آدھی رات تک اس دھرنے کو ختم کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

موقع پر پہنچنے والی پولیس کی بھاری نفری کو دیکھ کر ایسا لگا کہ رات کو غازی پور بارڈر خالی کر لیا جائے گا۔ کسی بھی ناگہانی کے خوف سے ، احتجاج کرنے والے کسان بھی جانے کی تیاری کرنے لگے ، لیکن بعد میں میڈیا کی بات چیت کے دوران راکیش ٹیکت کے آنسوؤں نے ماحول کو یکسر بدل دیا۔غازی پور بارڈر پر بجلی کی فراہمی دوبارہ شروع کی گئی اور پانی کے ٹینکر دہلی حکومت نے بھیج دیئے۔ 

Recommended