قومی

کانگریس سے آزادہوئے غلام نبی،سونیا گاندھی کو بھیجا استعفیٰ

نئی دہلی، 26 اگست (انڈیا نیرٹیو)

 دوہزار چوبیس کے عام انتخابات کی تیاری کر رہی کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد جمعہ کے روز  پارٹی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہو گئے۔انہوں نے کانگریس کی بدقسمتی کے لیے سابق صدر راہل گاندھی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پارٹی کے تمام عہدوں اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

آزاد نے اپنا استعفیٰ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو بھیج دیا ہے۔کچھ دن پہلے انہوں نے جموں و کشمیر کانگریس کی کیمپین کمیٹی کا صدر نامزد ہونے کے فوراً بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ آزاد جی-23 دھڑے کے سربراہ ہیں، جو راجیہ سبھا میں نہ بھیجے جانے پر کانگریس سے ناراض چل رہے ہیں۔

آزاد نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو لکھے خط میں کہا کہ انہوں نے 1970 کی دہائی سے پارٹی کی پورے دل سے خدمت کی ہے لیکن جب راہل گاندھی سال 2013 میں پارٹی کے نائب صدر بنے تو پارٹی کا پورا کام کرنے کا طریقہ ہی برباد ہو گیا۔

راہل نے پارٹی کے سینئر لیڈروں کو سائیڈ لائن کرنے کا کھیل شروع کیا اور پارٹی لیڈران کو ان کے پیروکاروں نے پکڑ لیا۔ راہل اور ان کے پیچھے چلنے والے لیڈروں کی من مانی پارٹی پر چلنے لگی۔ اس کی  مثال میڈیا کے سامنے راہل گاندھی ذریعہ اس آرڈیننس کو پھاڑنا ہے، جسے مرکزی کابینہ نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔

انہوں نے خط میں سونیا گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ  نے پارٹی کو مناسب اور موثر قیادت دی ہے لیکن راہل گاندھی کی بچکانہ حرکتوں نے وزیر اعظم کے باوقار عہدے کو نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے سال 2014 میں کانگریس کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گاندھی خاندان پر طنز کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ سونیا گاندھی کی قیادت اور راہل گاندھی کی نگرانی میں پارٹی کو 2014 سے لے کر اب تک کے دو لوک سبھا انتخابات میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا

اور کانگریس کو 2014 سے 2022 کے درمیان ہوئے 49 اسمبلی انتخابات میں سے 39 میں شکست نصیب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں پارٹی کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔ اپنے 5 صفحات کے طویل خط میں آزاد نے پارٹی پر کئی اور سنگین الزامات لگائے اور پارٹی سے اپنے 50 سال پرانے تعلقات کو توڑ دیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago