Urdu News

ماں، مادری زبان اور مادر وطن کو زندگی میں اعلیٰ ترین مقام دیں: نائب صدر جمہوریہ

ماں، مادری زبان اور مادر وطن کو زندگی میں اعلیٰ ترین مقام دیں: نائب صدر جمہوریہ

نئی دہلی، 08 مئی (انڈیا نیرٹیو)

 مدر س ڈے پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ مائیں مثالی محبت، مہربانی، دیکھ بھال اور بے لوث قربانی کی مظہر ہیں۔ انہوں نے ماں، مادری زبان اور مادر وطن کو زندگی میں اعلیٰ ترین مقام دینے پر زور دیا۔

ایک ٹویٹ میں نائب صدر نائیڈو نے کہا کہ مدرس ڈے کے موقع پر تمام شاندار ماؤں کو میری تہہ دل سے مبارکباد۔ مائیں مثالی محبت، مہربانی، دیکھ بھال اور بے لوث قربانی کی مظہر ہیں۔ آئیے ہم اس دن اور ہر دن اپنی زندگیوں کی تشکیل میں ماؤں اور ان کی اہم شراکت کا جشن منائیں۔

سوامی وویکانند کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی کی حقیقی قدریں وہی ہیں جو ہم اپنی ماں سے سنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدرز ڈے کے موقع پر میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنی زندگی میں ماں، مادری زبان اور مادر وطن کو اعلیٰ ترین مقام دیں۔ دنیا کا مستقبل ماں کی پیاری گود میں پروان چڑھتا ہے، وہ ہماری پہلی استاد ہیں۔

Recommended