Urdu News

دنیا بھر میں گرمی نے تمام ریکارڈ توڑے، 3 جولائی دنیا بھر میں گرم ترین دن رہا

دنیا بھر میں گرمی نے تمام ریکارڈ توڑے

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں گرمی بڑھ رہی ہے۔ اب تو گرمی نے اب تک کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ 3 جولائی دنیا کا گرم ترین دن رہا ہے۔امریکہ کے نیشنل سینٹر فار انوائرمینٹل پریڈکشن نے گرمی کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق 3 جولائی کو عالمی سطح پر اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ 3 جولائی کو دنیا کا اوسط درجہ حرارت 17.01 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ اس کے ساتھ ہی سال 2016 میں بنایا گیا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب دنیا کا اوسط درجہ حرارت 16.92 ڈگریسیلسیس ریکارڈ کیا گیاتھا۔

گرمی کی اس لہر نے پوری دنیا کو اپنیزد  میں لے رکھا ہے۔ شمالی افریقہ میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس کے قریب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صورتحال اس قدر خراب ہے کہ دنیا کے جن حصوں میں سردیوں کا موسم ہے، وہاں بھی گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔

انٹارکٹیکا میں اس وقت سردیوں کا موسم ہے لیکن یہاں غیر معمولی طور پر زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ارجنٹینو جزائر میں یوکرین کے ورناڈسکی ریسرچ بیس نے حال ہی میں 8.7ڈگری سیلسیس  کے ساتھ اپنے جولائی کے درجہ حرارت کے  ریکارڈکو توڑ دیا ۔

Recommended