نئی دہلی:11؍فروری2022:
ہندوستان کی واحد مفت ڈی ٹی ایچ سروس ڈی ڈی فری ڈِش گاہکوں کے لئے اچھی خبر ہے۔ در حقیقت یکم اپریل 2022ء سے لے کر 31مارچ 2023ء تک کی مدت کے لئے ڈی ڈی فری ڈِش کے ایم
نئی دہلی:11؍فروری2022:
ہندوستان کی واحد مفت ڈی ٹی ایچ سروس ڈی ڈی فری ڈِش گاہکوں کے لئے اچھی خبر ہے۔ در حقیقت یکم اپریل 2022ء سے لے کر 31مارچ 2023ء تک کی مدت کے لئے ڈی ڈی فری ڈِش کے ایم پی ای جی -4سلاٹ کی چوتھی سالانہ ؍57ویں ای-نیلامی کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے۔ اس بار تقابلی طور سے چینلوں کی تعداد زیادہ ہیں۔
مختلف طرح کے خصوصی چینلوں کی طرف سے ای-نیلامی کے لئے موصولہ درخواستوں میں سے 12چینلوں کو ڈی ڈی فری ڈِش پر ایم پی ای جی-4سلاٹ مختص کئے گئے ہیں۔ یہاں چینلوں کے نام دیئے گئے ہیں۔
ڈی ڈی فری ڈِش کی بڑھتی مقبولیت کا اندازہ ان حقائق سے لگایا جاسکتا ہے کہ چینلوں کی زیادہ تعداد کے علاوہ اس نیلامی کے لئے فی سلاٹ اعلیٰ ترین بولی قیمت اور اوسط آمدنی بھی پچھلے سال کے مقابلے بڑھ گئی ہے۔ 43فیصد کا قابل ذکر اضافہ درج کرتے ہوئے فی سلاٹ اوسط بولی؍ریوینو ، پچھلے سال کے 0.89کروڑ سے بڑھ کر اس سال 1.27کروڑ ہوگیا ہے۔اسی طرح سب سے اونچی بولی قیمت پچھلے سال کے 1.12کروڑ سے 42.85فیصد بڑھ کر اس سال 1.6کروڑ ہوگیا ہے۔
تمام لوازمات پورے ہوجانے کے بعد یہ چینل یکم اپریل 2022ء سے ڈی ڈی فری ڈِش پر نشر ہونے لگیں گے۔