Urdu News

حکومت اور کسان رہنماؤں کی میٹنگ بے نتیجہ ، 8 جنوری کو اگلی میٹنگ

حکومت اور کسان رہنماؤں کی میٹنگ بے نتیجہ ، 8 جنوری کو اگلی میٹنگ

حکومت اور کسان رہنماؤں کی میٹنگ بے نتیجہ ، 8 جنوری کو اگلی میٹنگ

نئی دہلی،04جنوری(انڈیا نیرٹیو)

حکومت اور کسانوں کے درمیان ساتویں دور کی بات چیت ختم ہوگئی ہے۔ دونوں فریقوں کے درمیان تین گھنٹوں تک چلی یہ میٹنگ بے نتیجہ رہی۔ اب اگلے دور کی بات چیت 8 جنوری کو ہوگی۔

کسان تنظیموں کے نمائندے قانون کو رد کرنے کے مطالبہ پر بضد ہیں۔ حالاں کہ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ قوانین کو واپس نہیں لے گی ، مگر وہ ترمیم کے لیے تیار ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تقریبا ایک گھنٹے تک چلی میٹنگ کے بعد فریقین نے لنچ کے لیے وقفہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ سرکار ان قوانین کو رد نہیں کرنے کے موقف پر قائم ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ اس نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا مشورہ دیا ہے۔

میٹنگ کے بعد زراعت کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کسان تنظیمیں تینوں قوانین پر تبادلہ خیال کریں۔ ہم کسی حل تک نہیں پہنچ سکے ، کیوں کہ کسان تنظیمیں قوانین کو رد کرنے پر بضد ہیں۔

بھارتیہ کسان یونین کے یودھویر سنگھ نے کہا کہ وزیر چاہتے تھے کہ ہم قانون پر نکتہ وار گفتگو کریں۔ ہم نے اس کو خارج کردیا اور کہا کہ گفتگو کا کوئی مطلب نہیں کیوں کہ ہم قوانین کو پوری طرح رد کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

سرکار کا ہمیں ترمیم کی جانب لے جانے کا ارادہ ہے ، لیکن ہم اس کو قبول نہیں کریں گے

اناج کے خریداری نظام سے وابستہ ایم ایس پی کی قانونی ضمانت دینے کے کسانوں کے مطالبہ پر بھی اختلافات قائم ہیں۔ کسان تنظیمیوں کے نمائندے اپنے لیےخود کھانا لے کر آئے تھے۔ کھانے کے وقفہ کے دوران لنگر لگا۔

حالاں کہ 30 دسمبر کی طرح آج مرکزی لیڈر لنگر میں شامل نہیں ہوئے اور اس وقفہ کے دوران الگ سے گفتگو کرتے رہے۔زراعت کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر ،

ریلوے کے وزیر پیوش گوئل اور کامرس کے وزیر مملکت سوم پرکاش نے وگیان بھون میں 40 کسان یونینوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت شروع کی۔

ذرائع نے بتایا کہ موجودہ احتجاج کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ میٹنگ شروع ہوئی۔

Government and farmer leaders meeting inconclusive, next meeting on January 8

Recommended