Urdu News

کسانوں کو ایم ایس پی کے فوائد

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر

 

 
 

نئی دہلی،3 دسمبر 2021:  حکومت نے کاشتکاروں کو ان کی پیداوار کے لیے منافع بخش قیمتوں کو یقینی بنانے اور زیادہ سرمایہ کاری اور پیداوار کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے، کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے اپنے مرکزی بجٹ 2018-19 میں ایم ایس پی کو، پیداواری لاگت کے ڈیڑھ گنا کی سطح پربرقرار رکھنے کے لیے، پہلے سے طے شدہ اصول کا اعلان کیا تھا۔ اس کے مطابق، حکومت نے تمام ضروری خریف، ربیع اور دیگر تجارتی فصلوں کے لیے، ایم ایس پی میں اضافہ کیا ہے، جس میں زرعی سال 2018-19 کے بعد سے، لاگت کی اوسط قیمت میں مجموعی طور سے کم از کم 50 فیصد کی واپسی ہوئی ہے۔

ایم ایس پی کے تعین میں، پیداوار کی لاگت، اہم عوامل میں سے ایک ہے۔ اپنی قیمت کی پالیسی کی سفارش کرتے ہوئے، سی اےسی پی، تمام اخراجات پر جامع انداز میں غور کرتا ہے۔ سی اےسی پی، رواں سال کے لیے کاشت کی لاگت کو کمپوزٹ ما دخل قیمت کے اشاریہ (سی آئی پی آئی) کی بنیاد پر تجویز کرتا ہے جو پچھلے سال کے مقابلے ما دخل کی قیمت میں تبدیلی کی پیمائش کرتا ہے۔ سی آئی پی آئیز،مختلف وزارتوں/محکموں سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، افرادی مزدوری، بیلوں کی مزدوری، مشینی مزدوری، کھاد اورکچے کھاد، بیج، جراثیم کش ادویات اور آبپاشی جیسے اہم ما دخل کی تازہ ترین قیمتوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 2020-21 کے لیے ایم ایس پی پر 894.19 ایل ایم ٹی سے زیادہ دھان کی خریداری کی گئی، جو کہ پچھلے سال اسی مدت کے اعداد و شمار کے مطابق 770.93 ایل ایم ٹی تھا، جس سے تقریباً 131.13 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا۔

ربیع مارکیٹنگ سیزن (آر ایم ایس) 2021-22 کے لیے تقریباً 433.44 ایل ایم ٹی گندم خریدی گئی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں389.93 ایل ایم ٹی گندم کی خریداری کی گئی تھی۔ اس سے تقریباً 49.20 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا۔

27 نومبر 2021 تک، حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے، 8.37 ایل ایم ٹی دالوں اور تلہن کی خریداری کی ہے جس کی ایم ایس پی قیمت 465688.44 لاکھ روپے ہے جس سے تقریباً 5.28 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا۔

حکومت نے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے ایک "کثیر جہتی نقطہ نظر" اپنایا ہے اور اس کے لیے مختلف اسکیموں کو نافذ/دوبارہ ترتیب دے رہی ہے جس میں مٹی کا صحت کارڈ (ایس ایچ سی)، پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم-کسان)، پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا (پی ایم کے ایس وائی)، ای-نیم، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی)، پردھان منتری انن داتا آے سنرکشن ابھیان' (پی ایم-اےاےایس ایچ اے) اور دیگر شامل ہیں۔

یہ معلومات، آج راجیہ سبھا میں، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے، ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

Recommended