Urdu News

حکومت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو جمہوری بنا رہی ہے: وزیر اعظم نریندرمودی

وزیر اعظم 7 اگست کو قومی ہینڈ لوم ڈے کی تقریبات میں شرکت کریں گے

نئی دہلی ، 28 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ مرکزی حکومت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو جمہوری بنانے کی سمت کام کر رہی ہے۔ حکومت ٹیکنالوجی کو سستی اور آسانی سے دستیاب بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 18 ریاستوں اور 02 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 91 ریڈیو ٹرانسمیٹرس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آل انڈیا ریڈیو کی ایف ایم سروس کی توسیع آل انڈیا ایف ایم بننے کی سمت ایک بڑا اور اہم قدم ہے۔

آل انڈیا ایف ایم کی طرف سے 91 ایف ایم ٹرانسمیٹر کا آغاز ملک کے 85 اضلاع میں 2 کروڑ لوگوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کنیکٹیویٹی صرف رابطے کی سہولیات تک محدود نہیں ہے۔

ہماری حکومت سماجی رابطوں کو بڑھانے کے لیے بھی خصوصی کوششیں کر رہی ہے۔ ڈی ٹی ایچ اور آپٹیکل فائبر کے ذریعے لوگوں کو معلومات اور تفریح کے ساتھ دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ انٹرنیٹ نے ریڈیو سروسز کے پھیلاؤ میں اضافہ کیا ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا نے ریڈیو کو نئے سامعین اور نئے آئیڈیاز دیا ہے۔ آج لوگ پوڈ کاسٹ اور ایف ایم سے ڈیجیٹل شکل میں ریڈیو کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اس دوران انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ثقافتی اور فکری تعلقات کو بھی مضبوط کر رہی ہے۔

پچھلے 9 سالوں میں ہم نے پدم ایوارڈز ، لٹریچر اور آرٹ ایوارڈز کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں سے حقیقی ہیروز کو نوازا ہے۔’ من کی بات ‘ کے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ پروگرام ظاہر کرتا ہے کہ ہم وطنوں کے ساتھ جذباتی رابطہ صرف ریڈیو کے ذریعے ہی ممکن تھا۔

Recommended