Urdu News

زیر تعمیر سینک اسکول

مملکتی وزیر دفاع اجے بھٹ

 حکومت نے این جی اوز/پرائیویٹ اسکولوں اور ریاستوں کے ساتھ شراکت میں 100 نئے سینک اسکولوں کے قیام کے اقدام کو منظوری دے دی ہے جو سینک اسکولز سوسائٹی، وزارت دفاع کی سرپرستی میں قائم کئے جائیں گے۔منظوری کی بنیاد پر وزارت دفاع کی سینک اسکولز سوسائٹی نے  ویب پورٹل  http://sainikschool.ncog.gov.inکے ذریعے وزارت دفاع  تمام رضامند شراکت داروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔موصول ہونے والی درخواستیں منظوری کے لئے شارٹ لسٹنگ سے مشروط ہیں۔ یہ منظوری اس مقصد کے لئے تیار کردہ اہلیت کی ضروریات کو پورا کرنے کی بنیاد پر دی جائے گی اور درخواست گزاروں کو سینک اسکولز سوسائٹی کے ساتھ ضابطوں کی منظوری اور میمورنڈم آف ایگریمنٹ پر دستخط کرنے سے اتفاق کرنا ہوگا۔ حکومت ہند منظور شدہ اسکول کے لئے (فی کلاس سالانہ 50 طلباء کی بالائی حد سے مشروط) کلاس میں طلبا کی تعداد کی 50فیصد  تک سالانہ امداد اہلیت اور وسائل کی بنیاد پر فراہم کرے گی جو (40,000 روپے فی طالب علم سالانہ کی بالائی حد سے مشروط) 50 فیصد فیس تک ہو گی۔

سو نئے سینک اسکول کھولنے کی اسکیم تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تمام پرائیویٹ/این جی اوز/ریاست کے سرکاری اسکولوں کے لئے  ہے۔ مہاراشٹر، راجستھان اور جھارکھنڈ سمیت تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومت کو مکتوبات بھیج دی گئی ہیں کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں کسی بھی خواہشمند اسکولوں کو اس رُخ پر حساس بنائیں  اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔

یہ معلومات مملکتی وزیر دفاع اجے بھٹ نے 11 فروری 2022 کو لوک سبھا میں جناب دیوجی ایم پٹیل اور دیگر کو ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

Recommended